اسلام آباد(آئی این پی )بھارت اگر جارحیت کرے گا تو ۔۔۔ پاکستان کے بھارت میں ہائی کمشنر نے دبنگ انداز میں کرارا جواب دیدیا ,پاکستان کے بھارت میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے،ہم کسی ملک سے جنگ نہیں لڑنا چاہتے،اگر کوئی جارحیت کریگا تو ہم اس کا منہ توڑکر جواب دینا جانتے ہیں،بھارت کشمیر میں جاری جدوجہد سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔پیر کو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں جاری جدوجہد سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتاہے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،مزید مسائل پیدا ہوں اور دونوں ملکوں کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہیے،ہم کسی ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،کوئی جارحیت کریگا تو اس کا منہ توڑکر جواب دیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے۔