سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹیوں کیلئے وائس چانسلرز کی بنیادی تعلیمی قابلیت پی ایچ ڈی کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ لیا۔ نجی ٹی وی’’ابتک‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلرز کیلئے مقررہ عمر 65 سال ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت اپنی مرضی کے ریٹائرڈ ججز، بیورو کریٹس کو وائس چانسلرز لگانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اس اقدام سے تعلیمی معیار پر نقب لگنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز میں پروفیسر وائس چانسلرز کی تعیناتی کا تجربہ کامیاب نہیں رہا۔ اس پوسٹ کیلئے بیورو کریٹس یا ریٹائرڈ ججز بہترین منتظم ثابت ہو سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اختیار کئے گئے موقف کے مطابق پی ایچ ڈی پروفیسرز وائس چانسلرز کے عہدے پر صحیح کردار ادا نہیں کر سکے۔