راولپنڈی،بھمبرسیکٹر(آن لائن)جنگی جنون میں مبتلاء بے لگام بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرکے 7پاکستانی فوجیوں کو شہید کردیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں کی منہ توڑ جوابی کارروائی سے دشمن کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں ،کئی فوجی واصلجہنم ہو گئے جبکہمقامی لوگ بھی جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھمبھر سیکٹر پر پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی جو علی الصبح تک جاری رہی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹوں پرموجود سات پاکستانی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔واقعہ کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔بھمبھر سیکٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچا اور متعدد بھارتی فوجی واصل جنہم ہو گئے تاہم اس دشمن کی جانب ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔دوسری جانب بھارتی بے لگام فورسز کی جانب سے مسلسل گولہ باری کے باعث مقامی لوگ بھی جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں شدت آگئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مویشیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔8 نومبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال پر فائرنگ کی گئی تھی۔31 اکتوبر کو ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔جبکہ ایک روز قبل 30 اکتوبر کو ورکنگ بانڈری پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔19 اکتوبر کو بھی ہندوستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر ایک دن میں متعدد مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ان واقعات کے بعد حالیہ دنوں میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو کئی مرتبہ دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور بھارتی سفارتکار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ ان واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی تفصیلات پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
بھارتی فوج کی بربریت ، پاک فوج کے 7جوان شہید ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































