اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ARY نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن ارشد شریف نے دعویٰ کیا کہ ’’ایک اور آفشور کمپنی جس کا تعلق نواز شریف سے جوڑا جاتا تھا اور حکمران جماعت کے کئی اہم لیڈر اور وزراء اس بات کی نفی کیا کرتے تھے۔ ابھی بھی جو جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی تو کوئی آف شور کمپنی ہی نہیں، اور نہ ہی ان کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے۔ لیکن ایک ایسی آفشور کمپنی ہے جس کی کنفرمیشن سٹیٹ بنک آف پاکستان نے دی ہے۔ کنفرمیشن کسی اور کی نہیں بلکہ پاکستان کے سٹیٹ بنک کی ہے۔ وہ کنفرمیشن کیا ہے اور اس کا تعلق کیا بنتا ہے شریف خاندان کے ساتھ؟ نواز شریف کے شیئرز آج بھی موجود ہیں ، جس کی کنفرمیشن سٹیٹ بنک آف پاکستان دے رہا ہے‘‘۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف نے دعویٰ کیا کہ سٹیٹ بنک نے ایک آفشور کمپنی کی تصدیق کی ہے۔