منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شکریہ پاک فوج۔۔۔ چین نے اہم ترین پیغام دیدیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (آئی این پی )پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے پاکستان اور چین نے مل کر پہلی مرتبہ تجارتی قافلہ گوادر پہنچا دیا ،جس کے باعث آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا اقتصادی راہداری منصوبے میں وزیراعظم نواز شریف کی حکومت اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔گوادر بندر گاہ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈکارگوکی روانگی سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے،پہلی دفعہ پاکستان اور چین نے مل کر تجارتی قافلہ گوادر پہنچایا،پائلٹ پراجیکٹ کیلئے حکومت اور پاک فوج کے تعاون کے مشکور ہیں،سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوگا،پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے سی پیک کو مزید تقویت ملی ہے۔

اتوار کو چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پہلے میگا ٹریڈ کارگو کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں شرکت پر بے حد خوشی ہوئی ہے اور سی پیک کے تحت پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ پاکستان کے مغرب سے پہلی مرتبہ تجارتی قافلہ داخل ہوا جسے پاکستان اور چین نے مل کر گوادر تک پہنچا یا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر تعاون ،رہنمائی اور سیکیورٹی پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری میں تعاون کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر ایف ڈبلیو اواور سی پیک منصوبے کو سیکیورٹی دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تمام چینی اور پاکستانی اداروں کی کوشش سے ممکن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے پاک چین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور اس منصوبے سے پاکستان اور خطے کی عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی اور خوشحالی اب دور نہیں ،اس منصوبے کے تحت16ذیلی منصوبوں سے 10ہزار سے زائد نوجوانوں کو روگار ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت ہمارے لیے خوشی قسمتی کا باعث ہے ،پاکستان اور چین کی دوستی ایسے ہی بڑھتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل میں ایف ڈبلیو او کا کردار نمایاں رہا ہے،تجارتی قافلہ سی پیک کے مغربی روٹ سے ہوتا ہوا گوادر پہنچا،گوادر پورٹ پر تجارتی سامان کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا گیا ہے،سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوگا،گوادر پورٹ کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا،پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے سی پیک منصوبہ کو مزید تقویت ملی ہے اور پراجیکٹ کی تکمیل سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…