اسلام آباد (این این آئی)کالعدم شدت پسند تنظیم داعش نے شاہ نورانی درگاہ پر خووکش حملہ کرنے والے بمبار کی تصویر جاری کر دی ۔میڈیار پورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب شاہ نورانی کی درگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔یاد رہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدا ر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے
جس کے مطابق حملہ آور کی عمر 17سے 18سال معلوم ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ خودکش حملے میں 7سے 8کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بینرنگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن سے اس قدر ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ۔درگاہ شاہ نورانی خودکش حملہ آور کے اعضا ء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نوعمر لڑکا تھا،جس کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے ہیں ٗ حملے میں 6سے 7کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔کمانڈنٹ آواران ملیشیا جنید اکبر نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکا خودکش تھا،دھماکہ 5بج کر40منٹ پر ہوا۔