اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حب،درگاہ پردھماکے میں مرنے والوں کی تعداد30ہوگئی ،100افراد زخمی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے حب کے قریب درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ درگاہ شاہ نورانی میں ہفتے کے روز شام کے اوقات میں دھمال کا آغاز ہوتا ہے، جس میں سیکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت درگاہ کا احاطہ کھچا کھچ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جہاں دور دور سے لوگ حاضری کیلئے آئے ہوئے تھے۔ دھماکا اس جگہ ہوا جہاں دھمال اور رقص جاری تھا۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد یہاں سالا سال حاضری کیلئے موجود رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہےریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ نورانی کا مزار شہر سے سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے اور مزار جانے کا راستہ انتہائی دشوار اور خراب ہے، جب کہ قریب میں کوئی امدادی مرکز بھی موجود نہیںہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…