جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور چین سمیت دو اہم ممالک نے صفیں باندھ لیں ،کس کام کیلئے جان کر داد دیں گے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) افغانستان ۔ چین ۔ پاکستان ۔ تاجکستان کی مسلح افواج /فوجوں کی طرف سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں چار فریقی تعاون و رابطہ میکنزم ( کیو سی سی ایم ) کا دوسرا مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ، چینی وزارت دفاع کے ذرائع نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ اجلاس میں شریک تمام فریقین نے اس امر سے متفقہ اتفاق کیا کہ چونکہ دہشتگردی خطے اور کیو سی سی ایم کے رکن ممالک کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے ،یہ ضروری ہے کہ انسداد دہشتگردی تعاون کو مستحکم بنانے کیوسی سی ایم کے تحت عملی تعاون کو مزید وسعت دینے اور انسداددہشتگردی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کو جاری رکھنے اور انسداد دہشتگردی معلومات کے تبادلے کیلئے تا کہ علاقائی امن و سلامتی کو مشترکہ طورپر برقرار رکھا جاسکے ، چاروں ممالک کے سربراہ مملکت کے درمیان طے پانیوالی اہم اتفاق رائے پر پوری دلجمعی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے ،دوستانہ اور صاف دل افہام و تفہیم کے ذریعے چار فریقی ورکنگ گروپ میں کیوسی سی ایم معاہدے کے متن کے بارے میں اتفاق رائے طے پایا ہے جس پر پروگرام کے مطابق 2017ء میں کیو سی سی ایم کے اعلیٰ سطح کے فوجی قائدین کے دوسرے اجلاس میں چاروں ممالک کے اعلیٰ سطح کے فوجی قائدین دستخط کریں گے ، ورکنگ گروپ کے 2017ء کے کیو سی سی ایم کے ممکنہ تعاون پر مبنی منصوبوں پر بھی غور و غوض کیا اور تعاون کے ان خصوصی منصوبوں کیلئے عملدرآمد کی سکیمیں مرتب کرنے اور عملی رابطے سے اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…