اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئندہ ہفتے کونسے ملک کے صدر پاکستان آئیں گے ؟حکومت نے واضح کر دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصاد ق نے کہاہے کہ ترک صدر آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرینگے ، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوںکو اس موقع پر اسمبلی میں آناچاہیے ،عمران خان کو پانامہ لیکس کیس کے عدالتی فیصلے کا انتظار کرناچاہیے ، حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے مرحلہ وار آگے بڑھ رہی ہے اور اس میں کامیابی بھی ملی ہے ، تعلیم ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کی بہتری ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے سمن آبادمیں نجی سکول کے سپورٹس گالا کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کئی سالوں سے موجود مسائل کو مرحلہ وار حل کر رہی ہے اور مثبت بات یہ ہے کہ اس میں کامیابی بھی ملی ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام میںبہتری ترجیح ہے ۔ اسی طرح تعلیم کے شعبے میںبھی آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے پانامہ لیکس کے حوالے سے کہا کہ یہ معاملہ اب عدالت میںزیر سماعت ہے اسے اب زیر بحث نہیں لاناچاہیے ۔ عمران خان کوبھی پانامہ لیکس کیس کے عدالتی فیصلے کا انتظار کرناچاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ ترک صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے بھی خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو اس موقع پر موجود ہوناچاہیے ۔ مجھے امیدہے کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی آئیں گے۔ میںپیشکش کرتا ہوںکہ بیشک مجھے جناب سپیکر کی بجائے ایاز کہہ کر مخاطب کر لیںلیکن پارلیمنٹ میں ضرور آئیں ۔ انہوںنے عشرت العباد کے حوالے سے (ن) لیگ کے سینئر رہنما کے بیان بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر موقف آ چکا ہے ۔ عشرت العباد اب چلے گئے ہیںان کا پیچھا چھوڑ دینا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…