بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستان نیوی کو دنیا بھی مان گئی ‘‘ 8ویں مرتبہ کمانڈ پاکستان کے حوالے کر دی گئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(آئی این پی )پاکستان نیوی نے 8ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کی کمانڈ سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے 8ویں مرتبہ انسداد قزاقی کیلئے بنائی گئی کمبائنڈ ٹاسک فورس151کی کمانڈ سنبھال لی۔اس حوالے سے کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں امریکی نیول سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں ملٹی نیشنل کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کی کمانڈ ریبپلک آف کوریا نیوی سے پاکستان نیوی کومنتقل کی گئی۔یہ 8ویں مرتبہ ایسا موقعہ ہے جس پر انسداد قزاقی کیلئے بنائی گئی کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ پاکستان نیوی کے حوالے کی گئی ۔ٹاسک فورس کا مقصد صومالیہ اور افریقہ کے ساحلوں پر قزاقوں کا خاتمہ ہے،اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر پاکستان نیوی نے انسداد قزاقی کیلئے 2009کو کمبائنڈ ٹاسک فورس151کو جوائن کیا تھا۔کمانڈور محمد شعیب نے ریپبلک آف کوریا نیوی کے ریئرایڈمرل نام ڈانگ واؤ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ لی۔اس موقع پرامریکی نیول فورس سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونیگن اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر بھی موجود تھے۔کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عسکری حکام اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب میں پاکستان اور ریپبلک آف کوریا کے سفیروں سمیت دوسرے سینئرز افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی این کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کمانڈور محمد شعیب نے کہا کہ اس وقت دنیا کو غیر معمولی اور غیر متوقع چیلنجز کا سامنا ہے،سمندر میں آزادانہ تجارت،گلوبل سیکیورٹی اور امن و استحکام کو قزاقوں سے خطرات درپیش ہیں جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔کمانڈور محمد شعیب نے کہا کہ کوئی بھی قوم علیحدہ طور پر اس مسئلے سے نہیں نمٹ سکتی،قزاقی دنیا بھر کیلئے مشترکہ خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون اور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر کمانڈور محمد شعیب نے یقین دہانی کرائی کے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہماری ٹیم مکمل طور پر تیار ہے،پاکستان سمندروں کی سیکیورٹی اور سلامتی کیلئے پرعزم ہے اور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر کمانڈور محمد شعیب نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے اورانسداد قزاقی کیلئے پرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…