اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتار ی ۔۔۔! عدالت نے حکم جاری کر دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کیس میں وسیم اختر کی 25 ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی جبکہ روف صدیقی کی ضمانت میں توسیع کر دی ، دوسری جانب عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار،حید عباس رضوی سمیت 22 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں مئیر کراچی وسیم اختر کو جیل سے لایا گیا جبکہ رؤف صدیقی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن بھی عدالت میں موجود تھے۔ رؤف صدیقی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ایک ہی جیسے الزام میں کئی مقدمات بنا دیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں وسیم اختر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ عدالت نے وسیم اختر کی 25 ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے روئف صدیقی کی ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی۔ وسیم اختر کے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری دو مقدمات کی سماعت بھی ہوئی۔ مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار،حید عباس رضوی سمیت 22 ملزمان کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…