جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک سے پاکستان کانقشہ بدل رہاہے ،وزیراعظم کادھرنے والوں کےلئے اہم اعلان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل (نیوزایجنسیاں) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے جب کہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا جب کہ عوام کو ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں عوام سے سانگلہ ہل میں انٹرچینج بنانے کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا کردیا، نوازشریف نے جو بھی وعدہ کیا اسے ہمیشہ پورا کرکے دکھایا ہے اور اب یہاں سوئی گیس بھی لائی جائے گی اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا کیوں کہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ملک میں لوڈشیڈنگ کی لعنت پیدا کرنے والوں اور ترقی کے راہ میں حائل ہونے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں جب کہ 2018 میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی اور بجلی مزید سستی ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کام کررہی ہے جب کہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی یہی رفتار رہی تو گھر گھر گیس پہنچے گی، موٹروے بنیں گے، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ملک سے جہالت کا خاتمہ ہوگا، اسکول وکالج بنیں گے لیکن افسوس اس سے پہلے کسی حکومت نے ان منصوبوں کی بنیاد نہیں رکھی اور نہ بجلی کی قلت کو ختم کیا، پچھلی حکومت نے تو حاجیوں کو بھی نہ بخشا۔ وزیراعظم نے فیصل آباد، ننکانہ صاحب، حافظ آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ ملک میں 50 بہترین اسپتال قائم کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ دھرنے والااپناکام کریں ہم عوام کی فلاح کے کام جاری رکھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…