اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹا کران کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر تعینات کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنرسندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات میں کیا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرکے فوری طور پر منظور کرلیا گیا جس کے بعد جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔پرویز مشرف نے عشرت العباد خان کو گورنرمقررکیا اوروہ اُس وقت سے اس عہدے پر کام کررہے تھے۔ 2013 میں کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے بعد ایم کیو ایم نے ان سے لاتعلقی کااظہارکیا تھاجبکہ پاک سرزمین پارٹی نے عشرت العباد پرکرپشن کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ان کوگورنرکے عہدے ہٹادیاگیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد خان آج رات کسی بھی وقت دبئی روانہ ہوسکتے ہیں ۔