بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کے نام سے کتاب شائع ہو گئی! کتاب کس نے لکھی اور کتاب میں کیا لکھا ہے؟ بڑی خبر

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز ادیبہ اور شاعرہ صائمہ محمد علی کی نئی کتاب سپہ سالار وطن جنرل راحیل شریف کے نام سے حاجی محمدلطیف کھوکھر وفا ئے پاکستان پبلشر کے نام سے خوبصورت کتاب شائع ہوگئی ہے کتاب پر عبدالصد مظفر، محمد ندیم ،میجر (ر) دل محمد کے تاثرات شامل ہیں۔اس کتاب میں افواج پاکستان شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔1965اور 1971کا معرکہ ضرب عضب دہشت گردی کا خاتمہ جیسے سنہرہ کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر لائبریری کی بنیادی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین آرمی چیف کے طور پر اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا چکے ہیں اور جنرل راحیل شریف رواں ماہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ 27 نومبر 2013 کو وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا۔ راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہیں دو سینئر جرنیلوں، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود پر فوقیت دی گئی تھی۔ ایک سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے اسی وجہ سے فوج سے استعفیٰ دیاتھا۔ایک اور سینئر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔20 دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…