اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سعیدالزماں صدیقی کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔سعیدالزماں صدیقی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی صوبے میں امن وامن قائم کروں، اللہ کامیابی دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم رہنماؤں نے ایک دوسرے پرالزامات لگائے، میراخیال ہیاسی وجہ عشرت العباد کو ہٹایا گیا۔جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ سعید الزماں صدیقی 2008 میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار تھے۔جسٹس (ر) سعید الزماں 1980 میں رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔انہوں نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العبادخان 27 دسمبر 2002 سے گورنرسندھ کے عہدے پر فائز ہیں،جو ملک میں کسی بھی گورنر کی سب سے طویل مدت ہے۔
عشرت العباد کی چھٹی ۔۔۔ نیا گورنرسندھ کون ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ















































