لندن(آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی،کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے، ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی اہمیت آئی سی آئی جے کی دستاویز سے زیادہ ہے،ٹر سٹ ڈیڈکے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں بانٹیں گی،کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا،ٹرسٹ ڈیڈ پر کئی سال پہلے دستخط ہوچکے ہیں۔