جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نئے آرمی چیف کی تقرری یا جنرل راحیل شریف کی توسیع؟خواجہ آصف نے اہم اعلان کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی تک کسی بھی قسم کی مشاورت یا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی تک کسی بھی قسم کی مشاورت یا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر فیصلے کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا اور نہ ہی اب تک اس پر بات چیت کا آغاز ہوا ۔خواجہ آصف نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29تک ہے اورنئے آرمی چیف کے حوالے سے 27نومبرتک نئے آرمی چیف کافیصلہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج آٹھ سال سے جمہوریت کوسپورٹ کررہی ہے

۔نیوزگیٹ سکینڈل کے حوالے سے وزیردفاع نے بتایاکہ یہ میراموضوع نہیں اورنہ ہی پرویزرشید کے مستعفی ہونے پرکوئی بات کروں گا۔خواجہ آصف نے مزید کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی خبرلیک ہونے کی تحقیقات کامعاملہ کمیٹی کے پاس ہے اوراس معاملے کووزیراعلی پنجاب ،وفاقی وزیرداخلہ اوروفاقی وزیرخزانہ دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم نہیں کہ نیوزگیٹ سکینڈل کے سربراہ سابق جسٹس (ر) عامررضاخان کے شریف خاندان سے تعلق کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگراحتساب کاقانون پارلیمنٹ سے بن جاتاتوبہت بہترہوتا۔خواجہ آصف نے کہاکہ اگرپانامابل پارلیمنٹ سے منظورہوتوسب کےلئے قابل قبول ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس پاناما کرپشن کے ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور وہ پاناما معاملے کو طول دینے کی کوشش کرے گی۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے احتساب کے مطالبے پر انھوں نے کہا کہ سب کا احتساب کریں، وزیراعظم کا سب سے پہلے کریں اور حکومت کو وزیراعظم کے احتساب میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم نے خود کواحتساب کےلئے پیش کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیونکہ اب پانامالیکس کامعاملہ اعلی عدالت میں ہے اس لئے وہ اب اس پربات نہیں کرسکتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…