جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماکوبڑی پریشانی کاسامنا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزایجنسی)مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماکوبڑی پریشانی کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2013میں این اے 110سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارخواجہ محمدآصف کامیاب ہوئے تاہم ان کی کامیابی کوان کے حریف تحریک انصاف کے امیدوارعثمان ڈارنے چیلنج کردیا۔الزام لگایاگیاہے کہ این اے 110 کے حلقے میں خواجہ آصف کو ملنے والے 50 ہزار سے زائد ووٹ غیر مصدقہ تھے جبکہ حلقے میں خواجہ آصف کی جیت کا مارجن 20 ہزار تھا اور ریٹرننگ آفیسر بھی خواجہ آصف سے مبینہ طورپر ملا ہوا تھا۔ سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف این اے 110 کے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ حلقے میں 50 ہزار ووٹ غیر مصدقہ تھے، حلقے کا ریٹرننگ آفیسر خواجہ آصف سے ملا ہوا تھا۔ جس پر ریمارکس دیتے ہوئے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ حلقے میں غیر مصدقہ ووٹ کس کو ملے؟ بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ این اے 110 میں کاونٹرز فائلز پر شناختی کارڈ بھی غلط تھے، امیر ہانی مسلم نے دریافت کیا کہ غلط شناختی کارڈز کا کیا مطلب ہوا؟ چیف جسٹس نے بھی استفسار کیا کہ آپ نے کتنے پولنگ بوتھس سے ووٹوں کی تصدیق کروائی ہے؟ جس پر بابر اعوان نے بتایا کہ ووٹرز کے شناختی کارڈز رجسٹرڈ نہیں تھے یا پھر شناختی کارڈز پر موجود نمبرز پورے نہیں تھے۔ بابر اعوان نے عدالت میں مؤقف دیا کہ خواجہ آصف کے کہنے پر ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن میں دھاندلی کی ہے۔

جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو بلا کر انکا مؤقف سننا بھی ضروری ہے۔ بابر اعوان کے دلائل مکمل نہ ہونے کی بناء پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا ہے، بابر اعوان کل بھی اپنے دلائل عدالت میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ این اے 110 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار نے حلقے میں انتخابی عذرداری کے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…