جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا فیصلہ کب اور کیوں کیا تھا؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنی کتاب’’ ایک سیاست کئی کہانیاں‘‘ میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار کی سیاسی زندگی میں ایک واقعہ ایسا بھی آیا تھا جب وہ یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ وہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ تفصیل کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرانے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ 12 اکتوبر 1999 ء کو جب جنرل مشرف نے مارشل لاء لگایا تو چوہدری نثار اپنے گھر میں نظر بند تھے۔ اس وقت جنرل مشرف انہیں اپنے ساتھ

ملانے کیلئے کوششیں کر رہے تھے۔ جنرل مشرف کی طرف سے چوہدری نثار کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کا صدر اور ملک کا وزیر اعظم بنانے کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کی جانب سے چوہدری نثار کے کردار پر انگلیاں بھی اٹھائی جا رہی تھیں کیونکہ جنرل مشرف کو آرمی چیف بنوانے میں چوہدری نثار کا اہم کردار تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ چوہدری نثار جنرل مشرف سے جا ملے ہیں۔ کلثوم نواز نے بھی چوہدری نثار کی پی ایم ایل این سے وفاداری پر سوالات اٹھائے تھے۔ اس وقت نواز شریف نے بھی چوہدری نثار سے متعلق پھیلائی جانیوالی باتوں پر یقین کر لیا تھا کیونکہ چوہدری نثار اور پرویز مشرف گزشتہ 30 سالوں سے دوست تھے۔ رؤف کلاسرا کے مطابق نواز شریف کی رہائی کے بعد چوہدری نثاراور

نواز شریف کے تعلقات اس نہج پر پہنچ گئے تھے کہ چوہدری نثار نے سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ چوہدری نثار کو چند ساتھیوں نے فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا تو وہ یہ سوچنے لگے کہ کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں؟ اس کے بعد چوہدری نثار نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کر لیں گے اور اس سلسلے میں بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھی اور اپنی فیملی فرینڈ آمنہ پراچہ کے ذریعے انہوں نے خفیہ طور پر پیپلز پارٹی سے بات چیت بھی شروع کر دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…