اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی حکمران جماعت ، پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت بڑے سیاسی بحرانوں کا شکار ہے ۔ ایک جانب پانامہ تو دوسری جانب سرل المیڈا سٹوری کی خوفناک تلواریں نواز شریف کے سر پر لٹک رہی ہیں جن کا انجام بہت سے سیاستدانوں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ ہوگا ۔
اس ضمن میں جمعیت علمااسلام کےمرکزی رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ نوازشریف کو پانامہ لیکس سے زیادہ ڈان لیکس سے خطرہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ معاملہ ان سے وزارت عظمیٰ کی کرسی چھین لے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو میسر معلومات کے مطابق نواز شریف جلد استعفیٰ کا اعلان کریں گے اور اسحا ق ڈار کا نام وزیراعظم کیلئے پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نئے متوقع وزیراعظم کا مسئلہ شریف فیملی کے درمیان پھنسا ہوا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف اسحاق ڈار کا متوقع وزیراعظم کے طور پر قرعہ فال نکال چکے ہیں‘یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی ‘انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت تحریک انصاف کے اٹھائے مسائل یعنی پانامہ لیکس اصل میں نواز شریف کی مشکلات میں اضافے کی بجائے ان میں کمی کررہے
ہیں لیکن درحقیقت نواز شریف پانامہ لیکس سے زیادہ ڈان لیکس سے بہت زیادہ پریشان اور ان کو اس سے خطرات لاحق ہیں وقتی طورپر کمیشن قائم کرکے وفاقی حکومت نے اپنے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی حالات میں درجہ حرارت بہت جلد بڑھنے والا ہے جس کے بعد بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔