اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامالیکس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پرایفی ڈرین کیس کوری اوپن کردیاگیاہے جس کے بعد ن لیگ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی میں بھی ہلچل مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکی انسداد منشیات عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم پرایفی ڈرین کیس کودوبارہ بحال کرنے کاحکم سنادیاہے ۔عدالت نے مقدمے کوانسداد منشیات ایکٹ کے تحت چلانے کاحکم دیاہے
جس سے کیس میں نامزد14ملزموں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔اس مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے موسی گیلانی اورسابق پی پی پی وزیرمخدوم شہباب الدین سمیت 14ملزمان شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماحنیف عباسی بھی اس مقدمے میں شامل ہیں ۔واضح رہے کہ 2014میں اس مقدمے کوداخل دفترکردیاگیاتھاجس کے بعد اب سپریم کورٹ کے حکم پردوبارہ اس کی سماعت ہوگی