اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان فریحہ ادریس نے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد سے سوال کیا کہ راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کے حوالے سے پوسٹرز لگ رہے ہیں۔ کیا وہ سیاست میں آ جائیں گے؟
شیخ رشید احمد نے اینکر پرسن کے سوال کے جواب میں کہا کہ صرف باتیں ہی ہیں وہ بینرز وغیرہ سب بکواس ہیں اور مجھے یہ بتائیں کہ وردی اترنے کے بعد کون ووٹ دیتا ہے؟ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا کہ صرف وردی کی ہی طاقت ہے جو لوگ سلیوٹ کر رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی کسی کو نہیں پوچھتا ، بینرز تو بہت دور کی بات ہیں ، ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی راحیل شریف کو ٹیکسٹ بھی کرنا گوارا نہیں کرے گا۔ اس ملک میں یہی ہوتا رہا ہے۔ مقبل ترین لوگوں کو بعد میں قوم بھول جاتی ہے۔ سینئر سیاستدان شیخ رشید
احمد نے کہا کہ جنرل مشرف نے وردی اتاری تو انہیں بھی ووٹ نہیں ملے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں میزبان فریحہ ادریس نے سوال کیا کہ کیا راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں؟ تو شیخ رشید نے جواب دیا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ شہیدوں کا خاندان چوروں کے خاندان سے نہیں مل سکتا۔