اسلام آباد(ایکسکلوژورپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ایک دلچسپ پوائنٹ سامنے آ رہا ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز میں دو ڈائریکٹر تھے۔ ایک میاں شہباز شریف اور دوسری ڈائریکٹر کلثوم نواز شریف۔ سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا ایک بیان حلفی زیر بحث ہے اور وہ بیان حلفی انہوں نے لندن کی ایک ہائی کورٹ میں جمع کروایا تھا۔
یہ 1999 ء کی بات ہے۔ اس میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ دونوں فلیٹس (لندن والے انتہائی قیمتی فلیٹس) ہم نے بچوں کی تعلیم کیلئے خریدے ہیں۔ کلثوم نواز نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ ہم نے جو فلیٹس لئے ہیں وہ اسلئے ہیں کہ ہمارا یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے اور بچے اس میں رہ کر تعلیم حاصل کر لیں گے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے ایک پارلیمنٹ میں ایک بار آن دی ریکارڈ بیان دیا کہ ہم نے لندن میں جو فلیٹ لئے ہیں وہ 2006 ء میں لئے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے کہا کہ جب دونوں کے بیانات میں اتنا تضاد ہے تو پھر باز پرس تو ہوگی اور تحقیقات بھی ہوں گی۔