اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کا حیران کن دعوی۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔ انہوں نے شیڈول کے مطابق 9 نومبر کو چین جانا تھا لیکن وہ اچانک 6 نومبر کو چین چلے گئے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے کہا کہ سپریم کورٹ مین اہم ترین کیسز کی سماعت چل رہی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو نوٹس بھیجا ہوا ہے اور انہوں نے نیب سے پانامہ لیکس کیس اور پلی بارگین کیس کا سارا ریکارڈ مانگا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ چیئرمین نیب کا چین کا دورہ اتنا ضروری نہیں تھا اور وہ ملکی حالات کے پیش نظر اسے منسوخ بھی کر سکتے تھے لیکن وہ اپنے شیڈول سے بھی پہلے چین روانہ ہو گئے اور ان کی طرف سے اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی جا رہی۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کیس کی سماعت میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور اسے مختلف اینگلز سے لٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔