منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزگیٹ سکینڈل، وزیرداخلہ کی کمیٹی مسترد،تحریک انصاف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیرداخلہ کی مجوزہ کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کااجلاس ہواجس میں جہانگیر خان ترین سمیت اہم رہنما شریک ہوئے اجلاس کے دور ان چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے متعلق لیگل کمیٹی نے بریفنگ دی اور مشاورت بھی کی گئی ،

جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان (آج) پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے ۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پانامالیکس پر سپریم کورٹ کی سماعت بڑی کامیابی ہے ،حکومت پاناما لیکس پر سماعت کو طول دینا چاہتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ انکوائری وزیراعظم کے اسٹاف کے خلاف ہے تو یہ وزیراعظم کے خلاف ہی ہے لہذا وزیراعظم کو انکوائری کمیٹی بنانے کااختیار نہیں ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کاسربراہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ہونا چاہیے اور رپورٹ بھی ان کے پاس جانی چاہیے ٗ ماڈل ٹاؤن واقعہ کی انکوائری ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ہوئی تھی جس کی رپورٹ حکومت نے دبالی۔نعیم الحق نے کہاکہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی کو نہیں مانتے۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے جس کا سربراہ چیف جسٹس کو ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…