جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

میرا سیاسی استخارہ کہتا ہے جنرل راحیل شریف۔۔۔۔ سینئر سیاستدان نے آرمی چیف بارے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہو ر(این این آئی )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں سپریم کو رٹ سے انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ،میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرانصاف نہ ہوا تو جمہوریت ایک تماشہ بن جائے گی ،لیکن ہم پھر بھی کسی صورت پانامہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ سپریم کورٹ کی خواہش ہے کہ ملک کو تشدد اور انتشار سے بچایا جائے اس لیے مجھے سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کی تجویز زیر غور ہے ،صرف نو از شریف ہی نہیں بلکہ ان کی جماعت کے دوسرے لو گوں کا بھی ٹرائل ہو نا چاہیے ۔قومی سلامتی کی خبر کا معاملہ پانامہ لیکس سے بھی بڑا ایشو ہے ، یہ حکومت کے گلے پڑ چکا ہے ، اگر سوموار کے روز تک حکومت نے اس کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم نہ بنائی تو صورتحال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ،2نومبر سے پہلے اسلام آباد میں جتنے خراب ہو گئے تھے فوج مداخلت کر سکتی تھی لیکن فوج نے مداخلت نہ کرکے صرف اچھا ہی نہیں بلکہ بہت اچھا کیا کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی ۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے استعفیٰ کی طرف بات چلی گئی تو پھر نو ا زشریف نئے انتخابات کرانے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں ، اگر صرف نوازشریف جائے اور ان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم نامزدکر دیا جائے تو پھر پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی حکومت جائے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر بلاول اپنی شادی کیلئے بہنوں کی پسند کو اہمیت دیتا ہے تو یہ اچھی بات ہے ، لیکن اگر باپ کی سیاست کوچھوڑ دیتا ہے تو یہ اس سے بھی اچھی بات تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…