اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان بارڈر پر کیا تعینات کر رہا ہے؟ بھارتی میڈیا کی ایسی رپورٹ کہ بھارت کے ہی ہوش اُڑ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کیساتھ سرحد پر رینجرز کی جگہ پر فوجی اہلکاروں کو تعینات کرناشروع کردیااور تعدادمیں اضافہ کیا جارہاہے تاہم بھارت کے اس دعوے پر پاک فوج کا موقف معلوم نہیں ہوسکا اور نہ ہی بھارتی میڈیا نے اپنی خبر میں پاک فوج کا موقف شامل کیا۔ ٹائمزآف انڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ جموں میں پاک بھارت سرحد پر پاکستان رینجرز کی جگہ جموں ، راجھستان ، گجرات اور بنگال کے سرحدی علاقوں میں پاک فوج کے اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیاکہ رینجرز کی چیک پوسٹوں پر ہتھیاروں کی بھی تنصیب کردی گئی اور بی ایس ایف کا سامنا کرنے کے لیے باقاعدہ دستے تعینات کردیئے گئے۔ سینئر حکام کے حوالے سے کہاگیاکہ ’ یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان آرمی نے سرحد پر رینجرز پوسٹوں کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم وہاں نقل وحمل بڑھ گئی، کئی گاڑیاں مسلسل فوجی اہلکار اور ہتھیار لارہی ہیں اور یہ عمل گزشتہ آٹھ نو دن سے جاری ہے ، ایسی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں کہ دراصل پاکستان آرمی کیا کررہی ہے لیکن بظاہر لگتاہے کہ سرحد پر فوجی موجودگی بڑھاناچاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…