اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

کثیرلاگت سے تیار لاہور کیلئے ایک اور تحفہ،شہبازشریف 9نومبر کوافتتاح کریں گے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف 9نومبر کو گریٹر اقبال پارک کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اس حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجبتی شجاع الرحمن نے پارک کا معائنہ کیا اور وہاں پر عوام کو مہیا کی جانے والی تفریحی و معلوماتی سہولتوں کاجائزہ لیا اس موقع پر کمشنر لاہو رعبداللہ سنبل اور پی ایچ کے ا فسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے گریٹر اقبال پارک کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گریٹر اقبال پارک عوام کے لئے حکومت کا بہترین تحفہ ہے جسے وزیراعلی محمد شہبازشریف کے باقاعدہ افتتا ح کے بعد عوام کے لئے کھول دیا جائیگا۔پارک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائین کیا گیا ہے اور یہاں پر آنے والے عوام کو پاکستان کی قومی تاریخ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ بہترین تفریح بھی میسر آئے گی۔اس حوالے سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ایک قومی میوزیم بھی قائم کیا جائے۔میوزیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی محمد شہبازشریف 23مارچ 2017کو کریں گے۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے پارک کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران کمشنر لاہور نے انہیں بتایا کہ پارک کی تزئین و آرائش میں پاکستان کی تہذیب وثقافت کو خصوصی طو رپر مد نظر رکھا گیاہے ۔اس کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کے لئے جدید سہولیات کی دستیابی کے علاوہ جدید کلر فل فواروں کی تنصیب بھی کی گئی ہے او رقومی شخصیات حضرت قائداعظمؒ ، حضرت علامہ اقبالؒ ، محترمہ فاطمہ جناح ؒ اور سر سید احمد خان کے علاوہ قومی ہیروز کی خوبصورت یادگاریں بھی تنصیب کی گئی ہیں ۔کمشنر نے بتایاکہ خواتین اور بچوں کی تفریحی کے لئے متعدد جگہوں پرتفریحی جھولے اور دیگر دلچسپی کی اشیاء تنصیب کی گئی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف کی سربراہی میں لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن سے عوام مستفید ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ لاہو رمیں اورنج لا ئن ٹرین کے منصوبے سے عوام کو بہتر اور سستی سہولیات دستیاب ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہو رباغوں کا شہر ہے ،پاکستان بھر سے عوام لاہور کی خوبصورتی کو دیکھنے آتے ہیں اور یہ تمام تر کام وزیراعلی محمد شہبازشریف کی شب وروز کوششوں اور ویژن کا نتیجہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…