جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ن لیگ میں متبادل وزیراعظم ۔۔۔۔؟ سپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے دار اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں متبادل وزیر اعظم پر کوئی بات نہیں ہوئی ‘ سپر یم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس ہے اس پربحث نہیں کر نی چاہیے اب فیصلہ سپر یم کورٹ نے کر نا ہے ‘وزیر اعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا اب کسی کی ہار اور جیت نہیں ہوئی اب فیصلہ سپر یم کورٹ نے کر نا ہے ‘قومی اسمبلی میں فائلیں ادھر ادھر نہیں ہوتیں اسپیکر کا سیکرٹریٹ تحقیقات کیلئے نہیں ہوتا ہم صرف یہ بتاسکتے ہیں کہ کسی ریفر نس پر پر سوال اٹھتا ہے یا نہیں ‘بلاول بھٹو کی شادی کے متعلق بات پسند آئی اللہ انکو صحت اور تندرستی دیں ‘ظفر علی شاہ کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا جسکی

وجہ سے وہ مختلف باتیں کرتے رہتے ہیں ہفتے کے روز اپنے انتخابی حلقے میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپیکر کا سیکرٹریٹ کسی معاملے کی تحقیقات نہیں کر سکتا اگر ہمارے پاس کسی کے خلاف بھی کوئی ریفر نس آئے تو ہم نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کس ریفر نس پرسوال اٹھ سکتا ہے جس پر سوال اٹھتا ہے اس ریفر نس کو آگے الیکشن کمیشن میں بھیج دیا جاتا ہے اس سے زیادہ ہمارا کسی ریفرنس میں کوئی اور کردار نہیں ہوتااب ریفر نس پر کاروائی اور فیصلہ کر نا الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کیا او ر پھر سپر یم کورٹ کو بھی جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا اور اب معاملے سپر یم کورٹ میں ہے جہاں اسکی تحقیقات ہوگی جو لوگ اب بھی پانامہ لیکس پر بات کر رہے ہیں کیا وہ لوگ سپر یم کورٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ؟اب یہ کیس سپر یم کورٹ میں اس پر مزید بحث نہیں ہو نی چاہیے ۔

بلاول بھٹو کی شادی کے متعلق سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ شادی بلاول بھٹو کا ذاتی معاملہ ہے وہ بہت خوش شکل انسان ہے انکے لڑ کیوں کی کمی نہیں مسئلہ یہ ہے وہ کس لڑکی سے شادی کر یں کس نہ کر یں ان کاشادی کے لیے لڑکی کے انتخاب کی ذمہ داری اپنی بہنوں کو دینا خوش آئند ہے اور ہماری دعا ہے بلاول بھٹو کی شادی کے متعلق بات پسند آئی اللہ انکو صحت اور تندرستی دیں ۔ظفر علی شاہ کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا جسکی وجہ سے وہ مختلف باتیں کرتے رہتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ (ن) لیگ میں متبادل وزیر اعظم پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…