جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دوست ملک پر سوگ طاری ، نواز شریف میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاباقر میں ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے ٗ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سانحہ میں ضائع ہونے ہوالی قیمتی انسانی جانوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے برادر ملک ترکی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں بہادر خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہولناک حملے ناقابل برداشت ہیں ، دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…