اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کرنے کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آچف ہیومن رائٹس کی جانب سے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کرنے کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آچف ہیومن رائٹس کی جانب سے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط کے متن میںالزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان سے امریکہ منتقل کئے ہیں ۔
سید محمد جاوید اقبال جعفری کے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے منتقل کی جانے والی رقم سے امریکہ میں غیر قانونی اثاثے بنائے جبکہ امریکی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف امریکی حکومت کارروائی کا اختیار رکھتی ہے اس لئے میاں محمد نواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو منجمد کر کے تحقیقات کی جائیں ۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لئے انتہائی بری خبر۔۔ اثاثوں بارے ایکشن لے لیا گیا
5
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں