بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی چینی وفد سے ملاقات،بڑی کامیابی کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال یکسر بدل چکی ہے ٗ جس کا عتراف کیا جارہاہے ۔وہ جمعہ کو چینی سرمایہ کارکمپنیوں کے کنسورشیم کے وفد سے جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں گفتگو کررہے تھے وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی ہوئی سدا بہار دوستی اور تعاون پر چین کی قیادت اور برادر عوام کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے جو خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گذشتہ تین برسوں میں یکسر بدل گیا ہے

جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ ’’سٹینڈرڈ اینڈ پوورز‘‘ نے بھی پاکستان کی رینکنگ ’’منفی بی‘‘ سے ’’بی‘‘ کر دی ہے۔ پاکستان ’’ڈوئنگ بزنس 2017ء رپورٹ‘‘ میں اس سال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 10 سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کی شرح مسلسل نیچے جا رہی ہے ٗ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بھی افراط زر میں کمی آئی ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اب 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں ٗ وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ ہماری سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے جامع ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی رجحانات لبرلائزیشن، ڈی ریگولیشن، پرائیویٹائزیشن کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور اس ضمن میں سہولیات کی فراہمی کو اولین حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کا قانون وضع کیا گیا ہے تاکہ براہ راست سرمایہ کاری کے حصول کیلئے مسابقت کے عالمی چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ وزیراعظم نے خزانہ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارتوں، سیکریٹری پانی و بجلی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ چینی وفد کی ملاقاتوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ

چینی وفد کے ارکان کو پاکستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کے بارے میں مختلف وزارتوں کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے تناظر میں وفد کا دورہ بہت مفید ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے اقتصادی بحالی اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے وزیراعظم کے وژن کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو جذب اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار اور اس کی اہلیت رکھتا ہے۔ وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ کے حامل وزیراعظم کے وژن کی بناء پر پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ لا رہے ہیں۔ چینی وفد نے حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد پاکستان میں ایک نئی ایئر لائن شروع کرنے کا امکان تلاش کرنے کے اپنے ارادہ کا بھی اظہار کیا۔

وفد نے کہا کہ وہ انفراسٹرکچر، بجلی، ہوا بازی اور ٹورازم کے شعبوں میں سرمایہ ہائے کاری کی سرگرمی سے پیروی کر رہا ہے۔ ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کو سراہتے ہیں جو اس امر کا حامل ہے کہ اقتصادی خوشحالی بنیادی ڈھانچہ پر مبنی مواصلاتی رابطوں اور توانائی کے شعبہ میں خود انحصاری سے منسلک ہے۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی میں خودانحصاری کے حصول میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادانہ سرمایہ کاری نظام کی حامل ہے جو مثالی اور سرمایہ کاری دوست ماحول پیش کرتی ہے جس کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا قائدانہ کردار نہایت قابل تحسین ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…