پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جھوٹ بولنے اور پگڑیاں اچھالنے والاعوام کا نمائندہ نہیں ہوسکتا,وزیراعظم

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے اور پگڑیاں اچھالنے والا عوام کا نمائندہ نہیں ہوسکتا ٗ پاکستان کی ترقی دیکھ کر مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ٗ کہتے ہیں پھر (ن)لیگ آجائیگی اور ہم اتنے بوڑھے ہو جائیں گے کہ پاکستان کی خدمت کر نے کے قابل نہیں رہیں گے ٗدھرنے والے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں ٗ کامیاب نہیں ہونگے ٗ اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے ٗکسی ڈرنے اور گھبرانے و الے نہیں آئندہ بھی کشمیر معاملہ اٹھاتے رہیں گے ٗ بجلی کی قلت پیدا کر نے والے مجرم ہیں ٗ بروقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے ٗ 2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی ٗ تین سال پہلے پی آئی اے کے ذریعے حج پر جانے والے حاجی صاحبان رلتے تھے ٗ کوئی پوچھنا والا نہیں تھا۔ جمعہ نڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کو سلام پیش کرتاہوں شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہماری بہنیں اور بچیاں کبھی نہیں آئیں جو آج آئی ہیں میں آنے والی اپنی بچیوں ٗ خواتین اور بہنوں کا مشکور ہوں مجھے بزرگ بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں ٗ نوجوان لڑکے بھی نظر آئے ہیں جلسے میں بڑی تعداد میں نو جوان آئے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ آپ سب خوبصورت لوگ ہیں مخالفین کو نہیں معلوم پاکستان میں کتنے کتنے خوبصورت لوگ رہتے ہیں ٗدنیا کو دکھا دیا گیا ہے آپ مہذب قوم ہیں ٗکوئی گالی دینے والا آپ کا لیڈر نہیں ہوسکتا ٗپاکستانی لوگ سچے لوگ ہیں اور کوئی مسلسل جھوٹ بولنے والا شخص آپ کا لیڈر نہیں ہوسکتا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ مسلسل جھوٹ بولنے والا شخص آپ کا نمائندہ نہیں ہوسکتا پاکستانی عزت کر نے والے اور کرانے والے لوگ ہیں ٗ سرعام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا آپ کا رہنما نہیں ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایاگیا ہے کہ بلدیاتی الیکشنز میں ایک بھی ایسا امیدوار نہیں تھا جس نے مخالفین کا ٹکٹ لیا ہو ٗ جس نے پگڑیاں اچھالنے والوں کا ٹکٹ لیا ہو۔انہوں نے کہاکہ 2018میں الیکشن ہونا ہے مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ٗ پاکستان ترقی کررہا ہے ٗ نڑھ اور کہوٹہ بھی ترقی کررہاہے ٗمخالفین کو معلوم ہے کہ کہوٹہ میں گیس آرہی ہے ٗ نڑھ میں گیس آرہی ہے ٗ بجلی آرہی ہے ٗ دورویہ خوبصورت ایکسپریس وے بننے والی ہے یہ سب کچھ مخالفین کو کیسے ہضم ہوگا ؟اسی لئے وہ رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان ترقی نہ کرے ٗپاکستان کو پچاس سال پیچھے لے جایا جائے ٗ مخالفین چاہتے ہیں خوشحالی کا راستہ روکا جائے ٗ بدحالی کا دور شروع ہوجائے وزیر اعظم نے کہاکہ موٹر وے الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنی ہے پاکستان میں ترقی ہوئی ہے تو مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہوئی ہے ٗ اقتصادی ترقی ہمارے دور میں ہوئی ٗدفاعی ترقی بھی ہمارے دور میں ہوئی ہے ٗ ایٹمی دھماکے ہمارے دور میں ہوئے ہیں ٗکشمیر کی بات مسلم لیگ (ن)کرتی ہے اور عملی بات کی جاتی ہے ٗوزیر اعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ میں میری تقریریں عوام نے سنی ہیں ٗ پہلے بھی کشمیر پر بھی کی تھی ٗآئندہ بھی کرونگا گا کسی سے ڈرنے یا گھبرانے والے نہیں ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا جذبہ میرے لئے قابل قدر ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے کہوٹہ پہنچتے پہنچتے تین گھنٹے لگتے ہیں آپ کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ تین گھنٹے کا سفر کرنے والے کسی طرح ایک گھنٹے میں پہنچیں ٗانشاء اللہ ایک دن پہاڑوں سے ٹنل گزرے گی اور راستہ آسان ہو جائیگا وزیر اعظم نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے بارڈر کو خنجراب کہتے ہیں جس کی اونچائی 16ہزار فٹ ہے ٗخنجراب پاکستانی علاقے میں ہے سڑک زیر تعمیر ہے جو گوادر تک جائیگی خنجراب اور گوادر کے درمیان فیصلہ شاید 2000کلو میٹر تک کا ہے اللہ کے فضل وکرم سے خنجراب سے لیکر گوادر تک ہائی وے کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جس سے انشاء اللہ پاکستان اور چین کی تجارت میں اضافہ ہوگا چین کا مال پاکستان سے ہوتا ہوا براستہ پاکستان دنیا کے مختلف ممالک میں جائیگا انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان میں خوشحالی کاپیغام آئیگا وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی اور گیس بھی اس وقت آتی ہے جب مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آتی ہے کوئی بتائے کیا یہ سب کچھ مسلم لیگ (ن)کی ذمہ داری ہے ٗ کسی اور کی ذمہ داری نہیں تھی ٗ پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں گزری ہیں اس وقت یہ کیوں نہیں ہوا ٗ وزیر اعظم نے کہاکہ پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور موٹر وے ہمارے دور میں بنی اس کے بعد کیوں موٹر ے نہیں بنائی گئی اب موٹرے کراچی جارہی ہے اس کی تعمیر شروع ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ کون مجرم ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت پیدا کی ٗ تین سال پہلے سولہ اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ٗسولہ اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ٗ آپ نے دیکھی ٗپورا پاکستان جانتا ہے بروقت کیوں اس کا علاج نہیں کیا گیا یہ سوچنے کی باتیں ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دھرنے والے پھر چاہتے ہیں ملک میں 16اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو ٗ پاکستان دنیا کا بد ترین ملک بن جائے ان کا ایجنڈا ترقی کا ایجنڈا نہیں ہے آج بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو گئی ہے ٗ2018میں بتاؤنگا لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے ٗ گیس جب آئیگی تو مبارکباد دینے کیلئے پھر نڑھ آؤنگا ۔نواز شریف نے کہاکہ جو مجھ سے وفا کرتا ہے میں بھی اس سے وفاکرتا ہوں ٗکسی سے بے وفاقی نہیں کرتا ہوں ٗ راجہ ظفر الحق میری پارٹی کی چیئر مین ہیں ان کیساتھ بہت تعلق ہے شاہد خاقان عباسی میرے قریبی ساتھی ہیں ان کے والد بھی قریبی ساتھی تھے انہوں نے میرے ساتھ ملکر جیل کاٹی ہے جس کیلئے کاٹی ہے یہ نہ ان کو پتہ ہے نہ ہی مجھے پتا ہے ٗ میں نے چودہ ماہ جیل کاٹی ہے ٗ اٹک قلعے میں رکھا گیا شاہد خاقان عباسی کا قصور کیا تھا جس طرح شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نواز شریف نے کہاکہ عوام بار بار مسلم لیگ (ن)کو موقع دیتے ہیں کہ پاکستان کی خدمت کریں اسی وجہ سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو ئی ہیں یہ پھر آ جائیں گے اور ہم اتنے بوڑھے ہو جائیں گے کہ پاکستان کی خدمت کر نے کے قابل نہیں رہیں گے انہوں نے کہاکہ سب آئیں پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں ٗ ہاتھ بٹائیں ٗ لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ٗ گیس آرہی ہے ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ٗ ہمارے ساتھ ملکر اور موٹر وے اور سڑکیں بنائیں ٗ ہم چاہتے ہیں خوشحالی آئے ٗ مہنگائی کا خاتمہ ہو ٗ بے روز گاری کا خاتمہ ہو ٗ مہنگائی بہت کم ہوگئی ہے ٗ اللہ نے موقع دیا تو اور بھی کم ہوگی بے روز گاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملتے ہیں ٗ اربوں روپے وظائف کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں ہم نے غریبوں کیلئے مفت علاج کا پروگرام بنایا ہے نڑھ میں بھی پروگرام پہنچے گا انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے علاج کیلئے جائیداد بک جاتی ہے ٗ جائیداد گروی رکھ کر قرض لئے جاتے ہیں ایسے لوگوں کا علاج حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ نواز شریف نے کہاکہ ریلوے ٹھیک ہو رہی ہے ٗ2013ء میں ریلوے کا بہت برا حال تھا آج پھر اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے ٗ پی آئی اے اپنی پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے اچھی سروسز فراہم کرہے ہیں ٗ حاجی صاحبان رلتے تھے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا آج حاجی صاحبان کو پوچھیں کتنے پرسکون ماحول میں حج کر کے آئے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ ترقی کا سفر بڑے زور وشور سے جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گا ترقی روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے آپ نے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے اور ان کو آئینہ میں اپنا چہرہ نظر آ چکا ہے مخالفین چند روز پہلے کیا کہہ رہے تھے اب کیا ہوا ہے میں اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھ رہا ہوں یہ کیا دعوے کرتے تھے اور بیچ میں کیا نکلا ہے ؟انشاء اللہ آپ نے حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم محنت اور دیانتداری سے کام کررہے ہیں ساڑھے تین سا ل کا عرصہ گزر گیا ہے کوئی بھی شخص ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے انہوں نے نڑھ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس خالی ہاتھ نہیں آیا ترقیاتی پروگرام چل رہے ہیں وہ چلتے رہیں گے یہ ابھی آغاز ہے آگے اور بھی ترقی ہوگی انہوں نے اعلان کیا کہ راولپنڈی ٗ کہوٹہ ٗ کلر تا منہد کو دو رویہ بنایا جائے گا سہالہ کے مقام پر ہیڈ بریج بنے گا وزیر اعظم نے کہوٹہ ٗتحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسل کو بجلی او ر گیس کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ کہوٹہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بہترین درجے کا ہسپتال بنایا جائیگا تاکہ لوگوں کو راولپنڈی نہ جانا پڑے یہاں تمام سہولیات فراہم ہونگی جو اچھے ہسپتال میں ہوتی ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ بارہ ہائی سکولز کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے کااعلان ہوں جس میں بچیوں کے سکول بھی شامل ہیں نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں وسائل دے ہم آپ کے دروازوں کی دہلیز پر کالج اور سکول بنائیں گے ٗمیں چاہتا ہوں ہماری بچیاں پڑھیں اور قابل بنیں ٗ معاشرے میں کر دار ادا کریں مجھے یقین ہے سکولز کو درجہ دینے سے بہت فرق پڑیگا خوشحالی آئیگی اور علاقہ ترقی کریگا وزیر اعظم نے کہاکہ کہوٹہ اور کلر سیداں میں100کلو میٹر کی سڑکیں بنانے کیلئے فنڈز دونگا ٗیہ اربوں روپے کے پروگرام ہیں انشاء اللہ علاقے میں بہت ترقی ہوگی خوشحالی آئیگی روز گار ی اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ ٹورازم کیلئے کام کر نا چاہیے یہاں بے پناہ گنجائش ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ ظفر الحق ٗ راجہ اشفاق سرور اور شاہد خاقان عباسی مجھے پروگرام دیں اور آپ کہیں تو کل آپ اور پاکستان کے قدموں میں پچاس کروڑ روپے رکھ دونگا یہ کسی ایک بندے کی دولت نہیں ہے یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے یہ عوام کی خوشحالی اور ترقی پر خرچ ہونا چاہیے یہ پیسہ آپ کی امانت ہے اس کو خرچ کر نا ہمارا فرض ہے یہ آپ کی بہتری کیلئے خرچ ہونا چاہیے آپ پروگرام بنائیں میں رقم کا بندوبست کرونگا علاقے کو اتنا خوبصورت بنادیں کہ لوگ مری کیساتھ ساتھ نڑھ میں بھی آئیں وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ لاکھوں گلگت ٗ کاغان ٗنارا ن ٗ مری اور آزاد کشمیر میں جاتے ہیں لاکھوں لوگوں کو ادھر بھی آنا چاہیے وزیر اعظم نے کہاکہ انشاء اللہ یہاں یونیورسٹی بنے گی کالج کے بعد یونیورسٹی بنے گی اگلی دفعہ آپ کو یونیورسٹی بھی مل جائیگی ۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے بارڈر کو خنجراب کہتے ہیں جس کی اونچائی 16ہزار فٹ ہے ٗخنجراب پاکستانی علاقے میں ہے سڑک زیر تعمیر ہے جو گوادر تک جائیگی خنجراب اور گوادر کے درمیان فیصلہ شاید 2000کلو میٹر تک کا ہے اللہ کے فضل وکرم سے خنجراب سے لیکر گوادر تک ہائی وے کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جس سے انشاء اللہ پاکستان اور چین کی تجارت میں اضافہ ہوگا چین کا مال پاکستان سے ہوتا ہوا براستہ پاکستان دنیا کے مختلف ممالک میں جائیگا انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان میں خوشحالی کاپیغام آئیگا وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی اور گیس بھی اس وقت آتی ہے جب مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آتی ہے کوئی بتائے کیا یہ سب کچھ مسلم لیگ (ن)کی ذمہ داری ہے ٗ کسی اور کی ذمہ داری نہیں تھی ٗ پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں گزری ہیں اس وقت یہ کیوں نہیں ہوا ٗ وزیر اعظم نے کہاکہ پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور موٹر وے ہمارے دور میں بنی اس کے بعد کیوں موٹر ے نہیں بنائی گئی اب موٹرے کراچی جارہی ہے اس کی تعمیر شروع ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ کون مجرم ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت پیدا کی ٗ تین سال پہلے سولہ اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ٗسولہ اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ٗ آپ نے دیکھی ٗپورا پاکستان جانتا ہے بروقت کیوں اس کا علاج نہیں کیا گیا یہ سوچنے کی باتیں ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دھرنے والے پھر چاہتے ہیں ملک میں 16اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو ٗ پاکستان دنیا کا بد ترین ملک بن جائے ان کا ایجنڈا ترقی کا ایجنڈا نہیں ہے آج بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو گئی ہے ٗ2018میں بتاؤنگا لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے ٗ گیس جب آئیگی تو مبارکباد دینے کیلئے پھر نڑھ آؤنگا ۔
نواز شریف نے کہاکہ جو مجھ سے وفا کرتا ہے میں بھی اس سے وفاکرتا ہوں ٗکسی سے بے وفاقی نہیں کرتا ہوں ٗ راجہ ظفر الحق میری پارٹی کی چیئر مین ہیں ان کیساتھ بہت تعلق ہے شاہد خاقان عباسی میرے قریبی ساتھی ہیں ان کے والد بھی قریبی ساتھی تھے انہوں نے میرے ساتھ ملکر جیل کاٹی ہے جس کیلئے کاٹی ہے یہ نہ ان کو پتہ ہے نہ ہی مجھے پتا ہے ٗ میں نے چودہ ماہ جیل کاٹی ہے ٗ اٹک قلعے میں رکھا گیا شاہد خاقان عباسی کا قصور کیا تھا جس طرح شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نواز شریف نے کہاکہ عوام بار بار مسلم لیگ (ن)کو موقع دیتے ہیں کہ پاکستان کی خدمت کریں اسی وجہ سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو ئی ہیں یہ پھر آ جائیں گے اور ہم اتنے بوڑھے ہو جائیں گے کہ پاکستان کی خدمت کر نے کے قابل نہیں رہیں گے انہوں نے کہاکہ سب آئیں پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں ٗ ہاتھ بٹائیں ٗ لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ٗ گیس آرہی ہے ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ٗ ہمارے ساتھ ملکر اور موٹر وے اور سڑکیں بنائیں ٗ ہم چاہتے ہیں خوشحالی آئے ٗ مہنگائی کا خاتمہ ہو ٗ بے روز گاری کا خاتمہ ہو ٗ مہنگائی بہت کم ہوگئی ہے ٗ اللہ نے موقع دیا تو اور بھی کم ہوگی بے روز گاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملتے ہیں ٗ اربوں روپے وظائف کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں ہم نے غریبوں کیلئے مفت علاج کا پروگرام بنایا ہے نڑھ میں بھی پروگرام پہنچے گا انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے علاج کیلئے جائیداد بک جاتی ہے ٗ جائیداد گروی رکھ کر قرض لئے جاتے ہیں ایسے لوگوں کا علاج حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ نواز شریف نے کہاکہ ریلوے ٹھیک ہو رہی ہے ٗ2013ء میں ریلوے کا بہت برا حال تھا آج پھر اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے ٗ پی آئی اے اپنی پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے اچھی سروسز فراہم کرہے ہیں ٗ حاجی صاحبان رلتے تھے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا آج حاجی صاحبان کو پوچھیں کتنے پرسکون ماحول میں حج کر کے آئے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ترقی کا سفر بڑے زور وشور سے جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گا ترقی روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے آپ نے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے اور ان کو آئینہ میں اپنا چہرہ نظر آ چکا ہے مخالفین چند روز پہلے کیا کہہ رہے تھے اب کیا ہوا ہے میں اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھ رہا ہوں یہ کیا دعوے کرتے تھے اور بیچ میں کیا نکلا ہے ؟انشاء اللہ آپ نے حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم محنت اور دیانتداری سے کام کررہے ہیں ساڑھے تین سا ل کا عرصہ گزر گیا ہے کوئی بھی شخص ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے انہوں نے نڑھ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس خالی ہاتھ نہیں آیا ترقیاتی پروگرام چل رہے ہیں وہ چلتے رہیں گے یہ ابھی آغاز ہے آگے اور بھی ترقی ہوگی انہوں نے اعلان کیا کہ راولپنڈی ٗ کہوٹہ ٗ کلر تا منہد کو دو رویہ بنایا جائے گا سہالہ کے مقام پر ہیڈ بریج بنے گا وزیر اعظم نے کہوٹہ ٗتحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسل کو بجلی او ر گیس کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ کہوٹہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بہترین درجے کا ہسپتال بنایا جائیگا تاکہ لوگوں کو راولپنڈی نہ جانا پڑے یہاں تمام سہولیات فراہم ہونگی جو اچھے ہسپتال میں ہوتی ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ بارہ ہائی سکولز کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے کااعلان ہوں جس میں بچیوں کے سکول بھی شامل ہیں نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں وسائل دے ہم آپ کے دروازوں کی دہلیز پر کالج اور سکول بنائیں گے ٗمیں چاہتا ہوں ہماری بچیاں پڑھیں اور قابل بنیں ٗ معاشرے میں کر دار ادا کریں مجھے یقین ہے سکولز کو درجہ دینے سے بہت فرق پڑیگا خوشحالی آئیگی اور علاقہ ترقی کریگا وزیر اعظم نے کہاکہ کہوٹہ اور کلر سیداں میں100کلو میٹر کی سڑکیں بنانے کیلئے فنڈز دونگا ٗیہ اربوں روپے کے پروگرام ہیں انشاء اللہ علاقے میں بہت ترقی ہوگی خوشحالی آئیگی روز گار ی اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ ٹورازم کیلئے کام کر نا چاہیے یہاں بے پناہ گنجائش ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ ظفر الحق ٗ راجہ اشفاق سرور اور شاہد خاقان عباسی مجھے پروگرام دیں اور آپ کہیں تو کل آپ اور پاکستان کے قدموں میں پچاس کروڑ روپے رکھ دونگا یہ کسی ایک بندے کی دولت نہیں ہے یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے یہ عوام کی خوشحالی اور ترقی پر خرچ ہونا چاہیے یہ پیسہ آپ کی امانت ہے اس کو خرچ کر نا ہمارا فرض ہے یہ آپ کی بہتری کیلئے خرچ ہونا چاہیے آپ پروگرام بنائیں میں رقم کا بندوبست کرونگا علاقے کو اتنا خوبصورت بنادیں کہ لوگ مری کیساتھ ساتھ نڑھ میں بھی آئیں وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ لاکھوں گلگت ٗ کاغان ٗنارا ن ٗ مری اور آزاد کشمیر میں جاتے ہیں لاکھوں لوگوں کو ادھر بھی آنا چاہیے وزیر اعظم نے کہاکہ انشاء اللہ یہاں یونیورسٹی بنے گی کالج کے بعد یونیورسٹی بنے گی اگلی دفعہ آپ کو یونیورسٹی بھی مل جائیگی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…