پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیرداخلہ چوہدری نثار کو 2 ماہ کی چھٹی پر بیرون ملک کیوں بھجوایا جارہا ہے؟

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافی نے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہا کہ میں دو مرتبہ ڈان لیکس کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر بریفنگ لے چکا ہوں۔ ایک دفعہ بریفنگ چوہدری نثار نے دی اور دوسری مرتبہ اسحاق ڈار نے۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ مجھے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ حکومت بہت عجلت میں ہے اور وہ یہ چاہتی ہے کہ بہت جلدی اس کا فیصلہ ہو جائے ۔ دوسرا تاثر یہ دیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف افواج پاکستان کی لیڈر شپ سے بھی زیادہ اپ سیٹ ہیں کہ یہ خبر لیک کیوں ہوئی؟ سینئر صحافی نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ان تمام باتوں کے باوجود عجیب گومگوں قسم کی صورتحال ہے۔ اس بارے میں ڈنگ ٹپاؤ کام ہو رہا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے یہ سننے میں آیا کہ JIT بنے گی۔ عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا کہ جس دن پریس کانفرنس ہو رہی تھی تو چوہدری نثار نے کہا کہ میں کل بتاؤں گا۔ اگلے دن پریس کانفرنس کی تو کہا کہ میں فلاں جگہ پھنسا تھا اور مصروف تھااسلئے میں نہیں بتا سکا۔ عارف نظامی نے کہا کہ وہ روز ہی کل بتانے کا کہتے ہیں اور روز ہی پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور اس معاملے میں گول مال کرتے ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ چوہدری نثار کے دو بڑے سیریس قسم کے آپریشن ہو رہے ہیں اور وہ دو مہینے کیلئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ جب چوہدری نثار شہباز شریف سے ملنے آیا کریں تو سمجھ جائیں کہ وہاں کوئی مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…