پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس جوڈیشل کمیشن کی سماعت کرنے والا واحد جج کون ہو گا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو چکی ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی جانب سے اس بات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے جاری اس اہم ترین کیس کے حوالے سے دائر درخواستوں اور ریفرنس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی ۔
جس کے بعد 7 نومبر تک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائے گا۔ جو ایک رکنی جج پر مشتمل ہو گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس اہم ترین ذمہ داری کے لئے کس جج کا انتخاب کیا جائے گا یہ اس وقت کا سب سے بڑا سوال ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی جنید سلیم نے اپنے معروف پروگرام حسب حال میں دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں جن جج صاحب کا نام دیا جائے گا وہ جسٹس اعجاز افضل ہوں گے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز افضل اس وقت سپریم کورٹ کے سب سے معزز جج ہیں اور ان پر تحریک انصاف اور حکومت سمیت تمام حلقے مکمل اعتماد کا اظہار کرنے میں زیادہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اہم ترین کیس سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ اس کیس میں جو حکومت پاکستان کے وکیل ہیں اور جو تحریک انصاف کے وکیل ہیں یہ آپس میں بھی پارٹنر ہیں اور ان کی ایک لیگل فرم ہے ۔ یہ دونوں وکیل الگ الگ جماعتوں کی نمائندگی تو کر رہے ہیں لیکن بزنس میں یعنی لاء فرم میں پارٹنر بھی ہیں۔ سینئر صحافی فریحہ ادریس نے کہا کہ یہ دونوں وکیل رہنماء جو الگ الگ جماعتوں کی سپریم کورٹ میں نمائندگی کر رہے ہیں بزنس میں پارٹنر ہیں تو کیا اس بات سے کیس پر فرق نہیں پڑے گا؟ فریحہ ادریس کے سوال کے جواب میں سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ دونوں کی سیاسی وبستگیاں تو مختلف ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ پارٹنر کی حد تک ہوں لیکن کیس ایک دوسرے کیخلاف ہی لڑیں۔ فریحہ ادریس نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری سینئر صحافی و سیاستدان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہتے ہیں کہ یہ پاکستان میں ہی ممکن ہے کہ دو پارٹیز کے وکلاء آپس میں پارٹنر بھی ہوں۔ اس حوالے سے سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر نے بھی کہا ہے کہ یہ قسمت کی ستم ظریفی ہے کہ دو پارٹنر ہیں اور ایک پارٹنر وزیر اعظم کی نمائندگی کر رہا ہے اور دوسرا پارٹنر تحریک انصاف کی ، جبکہ تیسرا سابق پارٹنر سپریم کورٹ کے بنچ میں شامل ہے۔ یہ انتہائی دلچسپ صورتحال ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…