اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپرحملہ ،پاک فوج کے جنرل کااہم انکشاف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض نے سانحہ کوئٹہ پر کہا ہے کہ افغانستان میں بیٹھ کر کارروائیاں کرنے والوں کا ہمیں علم ہے اور جلد ایسے سفاک قاتل ہماری گرفت میں ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والوں کے قدموں کے نشان جہاں تک گئے ہمیں سب معلوم ہے۔ یہ بات انہوں نے سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے شہدا کی یاد میں منعقدہ شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض نے کہا کہ کچھ روز قبل دہلی میں ایک متنازع تقریر کی گئی تھی
اور اُس نفرت آمیز تقریرنےاپنا اثر پی ٹی سی حملے میں دکھا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے معصوم اور نہتے طالب علم سپاہیوں کو نشانہ بنانے والوں نے کُھل کر ہم پر حملہ کیا، یہ قومی سلامتی پر حملہ ہے،افغانستان میں بیٹھ کر کارروائیاں کرنے والوں کا ہمیں علم ہے اور جلد ایسے سفاک قاتل ہماری گرفت میں ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ چھپ کروار کررہے ہیں، پی ٹی سی پر حملہ کرنے والوں کے قدموں کے نشان جہاں تک گئے ہمیں سب معلوم ہے،قاتل بچیں گے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملوں کے ذریعے پاکستان سے بلوچوں کی محبت کم نہیں کر سکتے،وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کٹ جائیں گے لیکن پاک دھرتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…