اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں پانامالیکس کا ہنگامہ ہے لیکن سخت کشیدگی کے ماحول میں وزیراعظم کے نام آئی ایم ایف کی طرف سے گزشتہ تین سال میں حکومتی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفر مجرد نے وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کو پروگرام مکمل کرنے پر مبادکباد پیش کی ۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفر مجردکی طرف سے وزیراعظم کو لکھے گئے
خط میں کہاگیاکہ ’میرے لیے پاکستان کے دورے کے دوران آپ اور اپ کی معاشی ٹیم کیساتھ ملاقات کرنا خوشی کا باعث تھا، میں پاکستان کے پہلے دورے سے لطف اندوز ہوااورپاکستان کی معاشی ٹیم سے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ، پاکستان نے گزشتہ تین سال میں کافی اصلاحات کیں اورمیں آپ کومعاشی استحکام کا باعث بننے والا آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے پرآپ کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتاہوںاورآپ کے پروگرام کو مزیدآگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتاہوںاور آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہوگی۔ خط کے آخر میں اُنہوں نے پاکستان میں ہونیوالی مہمان نواز اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پرشکریہ اداکی۔