بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فکر نہ کرو میں تمہارا بندوبست کرکے ہی جاؤں گا ۔۔۔۔۔ !راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ سے قبل دبنگ اعلان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مودی ہوں ، “را” یا کوئی اور ، دشمن کی چال کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور ملکی سالمیت کی خاطر ہم آخری حد سے بھی آ گے جانے کو تیار ہیں، قوم ہم پر یقین کرے ، ملک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ “یقین سے کہہ سکتا ہوں ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں اور سی پیک منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچے گا “۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ “چینی قیادت چاہتی ہے گلگت بلتستان کو آرمچی کی طرح ترقی دی جائے کیونکہ گلگت بلتستان کے

لوگوں سے زیادہ پورے ملک میں کوئی بھی محنت اور جفاکش نہیں اور میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں “۔ انہوں نے کہا کہ ” ملکی مفاد کی خاطر سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اس منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر صورت پر یقینی بنائے جائے گا، سی پیک کی مکمل سیکیورٹی پاک فوج کی ذمی داری ہے ، کرپشن و دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت ختم کیا جائے گا”۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ” آپریشن ضرب عضب کو دنیا کچھ بھی کہے مگر ہم اس کو ہر صورت لڑیں گے اور قوم کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ یہ ہماری بقا کی جنگ ہے “۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ” قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہیں اور عوام کو امن و امان کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ” ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے مجھے کوئی شک نہیں گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرتا رہے گا”۔نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ “نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے ، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد اس میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ دہشت گردی کے طوفان پر بہادر جوانوں اور قوم کے تعاون پر اس طرح قابو پایا کہ پوری دنیا میں کوئی بھی ملک اتنی جلدی قابو نہیں پا سکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…