اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ نے اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو جواب جمع کرانے کے لئے 7دن کی بجائے 3دن کا وقت دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ نے اپنا تحریری فیصلہ سنا یاجس میں وزیر اعظم پاکستان کو جواب جمع کرانے کے لئے 7دن کی بجائے 3دن کا وقت دیا گیا ۔ عدالت کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو3دن کا اس لئے کہا تاکہ چہ مگوئیوں سے بچا جا سکے ساتھ ساتھ ہی معزز عدالت نے میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا کہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس آتے ہی عدالتوں کو برا بھلا کہا جانے لگا میڈیا کو یسی باتوں سے بچنا چاہئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ درخواستوں کو سماعت کے کیلئے منظور کر لیا گیا ہے ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ حسن،حسین اورمریم نوازکوجواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دے رہے ہیں، جواب داخل کرانے کیلئے التوا کی مزید کوئی درخواست نہیں سنی جائے گی ۔