مجھے دھرنا موخر کرنے کا پتہ چلا تو میں نے غصے میں عمران خان کوکیا کہااور کیا کھا کر سو گیا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

3  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے اہم انکشاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ عمران خان نے دھرنا موخر کر دیا ہے تو میں نے عمران خان کو غصے میں کہا کہ یہ کیا کر دیا ؟ اور میں نے بالٹی گوشت منگوایا وہ کھانے کے بعد نیند کی دو گولیاں کھائیں اور سو گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے دھرنا موخر کرنے کے فیصلے پر مجھے بہت دکھ ہوا تھا لیکن بعد میں مجھے کپتان کی حکمت عملی سمجھ آ گئی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ جمہوری ہے۔ دھرنا موخر کرنے پر جتنا تنقید کا نشانہ عمران خان کو اسی کے ورکرز کی جانب سے بنایا گیا اس کی مثال کسی اور سیاسی جماعت کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سے لوگ مزید تحریک انصاف میں شامل ہوں گے اور کئی لوگ تحریک انصاف میں اس وجہ سے بھی شامل نہیں ہو سکے کیونکہ ان کی ماضی کی وجہ سے تحریک انصاف کے نوجوان کارکن سخت مزاحمت کرتے ہیں ۔ یعنی وہ سیاستدان جو ماضی میں کرپش کرتے رہے انہیں تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے دینے میں تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کا سب سے بڑا کردار ہے۔ شیخ رشید نے اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں تو تحریک انصاف کے جلسے سے قبل بھی اعتزاز احسن سے مل کر آیا ہوں۔ میں نے اسے کہا کہ اب تو تحریک انصاف میں آجاؤ۔ تو اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ شیخ صاحب آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن میری عمر 72 سال ہو گئی ہے اور اب عمر کے اس حصے میں آپ مجھے خراب کروائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بہت سے بڑے سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…