بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پرویز خٹک دوبارہ آئے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کروں گا؟ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اگر اسلام آباد میں انتشار پھیلانے آئیں گے تو وہی سلوک ہو گا جو 2 دن پہلے پتھر گڑھ میں ہوا، پرویز خٹک سے 40 سال پرانی دوستی ہے،پرویر خٹک وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے آئیں گے تو شہباز شریف سے زیادہ پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی ، پرویز خٹک آپ تو پتھر گڑھ کی پہلی رکاوٹ تک عبور نہیں کر سکے، آگے جاتے تو سوچیں کیا حشر ہوتا، عمران خان نے بڑا اور اچھا فیصلہ کیا ، کوئی مسلح جتھا اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتا ، پرویز خٹک جان لیں!ایف سی کسی بھی جماعت کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی فورس ہے،ایف سی اور پولیس نے ثابت کردیا اب کوئی مسلح جتھا اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتا،انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے ،امن و امان کے قیام کی خاطر دفعہ144ہمیشہ انتظامیہ لگاتی ہے،پاکستان جوہری طاقت ہے،اگر اسلام آباد مفلوج ہوتا تو دنیا کو کیا پیغام جاتا،ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ایف سی اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد35سے بڑھا کر 45سال کردی ،پولیس کی شاندار کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد بھی دے رہے ہیں۔جمعرات کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پولیس دربار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے قانون کی عمل داری میں فرائض کی بہترین بجاآوری کی،اسلام آباد میں ریاست کی رٹ کے قیام میں پولیس مبارکباد کی مستحق ہے،پولیس نے ثابت کرکے دکھایا اب کوئی مسلح جتھااپنی رائے مسلط نہیں کرسکتا،میں نے کل بھی کہا کہ یہ کسی کی جیت یا کسی کی ہار نہیں ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ 10سال بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے قانون کی عملداری قائم کی ،عوام نہیں جانتے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کسی مشکل ماحول میں کام کرتی ہیں،میں وزیرداخلہ کے طور پر مجھے پولیس کے مسائل کا ادراک ہے۔یقین دلاتا ہوں کہ پولیس کی روزمرہ زندگی میں مزید بہتری لاؤنگا،آنے والے وقت میں پولیس کو مزید مراعات دیں گے،پرویزخٹک جان لیں،ایف سی کسی جماعت کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی فورس ہے۔
سیکیورٹی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،وزیراعلیٰ کی حیثیت سے پرویز خٹک کو کل اسلام آباد میں اضافی سیکیورٹی فراہم کی،پرویز خٹک بطور وزیراعلیٰ آئیں تو میاں شہبازشریف سے بھی زیادہ سیکیورٹی اور پروٹوکول دونگا،انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری طاقت ہے،اسلام آباد مفلوج ہوتا تو دنیا کو کیا پیغام جاتا،ججوں کو گرفتار اور سڑکیں بند کی گئیں،اس وقت کیوں اعتراض نہیں کیا گیا۔ ساڑھے تین سال میں کسی چھوٹی دھرنی یا جلسی میں بھی رکاوٹ نہیں ڈالی ،جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے بہترین اقدامات سے امن و امان برقرار رکھا،امن اوامان کی خاطر دفعہ 144انتظامیہ لگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بات پر تنقید کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،پولیس اور انتظامیہ قانون کے مطابق چلتی رہے گی،ایف سی اہلکاروں کی کم تنخواہوں کا علم ہوا تو بہت دکھ ہوا،ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے اقدامات کیے ہیں،ایف سی اور پولیس کی ابتدائی تنخواہوں کے فرق کو ختم کردیا ہے،ایف سی جہاں بھی جائے گی اسے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس ملے گا،ایف سی اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد35سے بڑھا کر 45سال کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی اور ان کے خاندانوں کیلئے مفت علاج کی سہولت کیلئے ہسپتال بنائیں گے،خواہش ہے کہ ایف سی کے بچوں کیلئے سکول اور کالج بھی بنواؤں گا،پرویز خٹک زمین مختص کریں تو اسی دور میں ایف سی کیلئے ہسپتال بھی بنائیں گے۔وزیرداخلہ کیجانب سے ڈی پی او اور آرپی او اٹک کیلئے قائداعظم میڈل کا اعلان کیا گیا،پولیس کی شاندار کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد بھی دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…