ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرل المیڈا متنازعہ خبر کیس میں تہلکہ خیز موڑ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ سرل المیڈا کیس کے حوالےسے کچھ اہم ترین ثبوت حساس اداروں نے حاصل کر لئے ہیں جس بعد اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اجلاس کی خبر نجی انگریزی اخبار میں شائع ہونے کے معاملے پر اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔ جس کےمطابق بہت سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اورانگریزی اخبار پر شائع ہونے والی خبر کے علاوہ اور بھی دیگر اہم اور حساس نوعیت کےمعاملات سامنے آئےہیں ۔ جن کے مطابق اہم ترین ملاقاتوں کا احوال اور خبریں بھی اس اخبار کے علاوہ اور بھی دیگرذرائع کو ارسال کی جاتی تھی۔ سینئر صحافی نے مصدقہ ترین ذرائع کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں حساس اداروں کے ذمہ دار اور اہم ترین حکومتی شخصیات کے مابین اہم ملاقات متوقع ہے  اس ملاقات میں حساس اداروں کی جانب سے ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگ اور دیگر ثبوت پیش کئے جائیں گے ۔ سینئر صحافی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ دو اہم ترین سیاسی شخصیات کے علاوہ ایک سرکاری شخصیت کے خلاف بھی سخت کارروائی کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس ملاقات میں اہم ترین سرکاری شخصیت کی ٹیلی فون کالز اورملاقاتوں کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پرویز رشید کے بعد مزید اہم شخصیات کی قربانی بھی متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کے متعلق خبر رکوانے میں ناکامی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان سے استعفیٰ طلب کر کے مریم جہانگیر کو ان کی جگہ پر وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ ‎

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…