نواز شریف اب سپریم کورٹ کیخلاف 15 ارب روپے میں کونسی مہم چلانے والے ہیں‘ سینئر تجزیہ نگار کا تہلکہ خیز دعویٰ

3  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پانامہ لیکس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پوچھا جائے گا کہ پیسہ کہاں سے آیا؟ تو نواز شریف حکومت اس بات کی کوشش کرے گی کہ یہ کہا جائے کہ یہ پیسہ باہر سے باہر چلا گیا ہے یعنی جدہ سے دبئی، دبئی سے لندن اور لندن سے فلانی جگہ۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے گا تو سوال اٹھے گا کہ باہر بھی تو منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ پیسہ تو پاکستان کا ہے نا۔ یعنی منافع کا پیسہ ہمیں پاکستان میں نہ دو، ہمیں کمیشن جو ہے وہ خلیجی ریاستوں میں دیدو، یعنی باہر کا باہر معاملہ طے کر دو۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکتر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت کئی ٹی وی چینلز پر اشتہارات چل رہے ہیں کہ گھروں سے نکلوں اور میاں نواز شریف کا احتساب کرو۔ یعنی یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف میاں نواز شریف کا احتساب ہی ہوگا کیا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف اگلے چار ، پانچ دنوں میں بلا واسطہ طور پر سپریم کورٹ کے خلاف 15 ارب روپے کی اشتہاری مہم چلانے والے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس حوالے سے جو میڈیا کے لوگوں کو کیش پیسہ دیا جا رہا ہے وہ الگ ہے۔ اس میں یہ ڈیمانڈ کی جا رہی ہے کہ آپ لوگ ادھر اُدھر کے ٹاپک چھیڑیں اور میڈیا کے ذریعے عوام کی سپریم کورٹ سے توجہ ہٹائی جائے تاکہ لوگ کہیں کہ یہ تو بہت اچھا آدمی ہے۔ نواز شریف حکومت کی کوشش ہے کہ پیسے دے کر میڈیا کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ اور کوئی موضوع چھیڑ لو لیکن پانامہ لیکس اور سپریم کورٹ کو ڈسکس نہ کرو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…