جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو نے سندھ، بلوچستان، سینٹرل وجنوبی پنجاب کے صوبائی صدور اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کیلئے تین نام فائنل کردیئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بلوچستان، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے صوبائی صدور اور جنرل سیکریٹریز اور کراچی ڈویزن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لیے تین تین امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے ہیں، اس ضمن میں آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو اور مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیونے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان ناموں کا اعلان کیا،یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے چاروں صوبوں کی تنظیمیں تحلیل کرنے کے بعد ان عہدوں پر نئے عہدیداران کی نامزدگی کے لیے نچلی سطح تک کارکنان سے آراء اور تجاویز لینے کے لیے صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی تھیں،

ان کمیٹیوں نے اس حوالے سے ضلعی سطح پر جاکر جنرل ورکرز اجلاس کیے اور گذشتہ ماہ اپنی حتمی سفارشات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیں، پارٹی کے ان عہدوں کے جن تین تین ناموں کا اعلان کیا گیا ہے اس میں سینٹرل پنجاب کے صدر کے لیے راجا پرویز اشرف، قمرالزمان کائرہ اور رانا فاروق سعید خان، جنرل سیکریٹری کے لیے ندیم افضل چن، آصف خان اور حسن مرتضیٰ شام ہیں، جنوبی پنجاب کے صدر کے لیے مخدوم احمد محمود، توچی خان اور مرید حسین قریشی،بلوچستان کے صدر کے لیے بسم اللہ خان کاکڑ،سردار فتح محمد حسنی اور علی مدد جتک اور جنرل سیکریٹری کے لیے سر بلند خان،سیف اللہ مگسی اور سعد اللہ شاہ شامل ہیں،سندھ کے جنرل سیکریٹری کے لیے راشد ربانی، وقار مہدی اور سعید غنی ،کراچی ڈویزن کے صدر کے لیے وقار مہدی،سعید غنی اور شہلا رضا جبکہ جنرل سیکریٹری کے لیے سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اورندیم بھٹو شامل ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان عہدوں پر امیدواروں کی نامزدگی کے اعلان سے قبل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے اراکین اور پارٹی کی سینئر قیادت سے صلاح ومشورہ کریں گے، ڈاکٹر عاصم حسین کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کرکے انہیں ضمانت ہونے پر مبارکباد دی ، ان کی صحت خراب ہو رہی ہے، حقیقت میں داکٹر عاصم حسین وفاقی حکومت کے قیدی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری پہلی کامیابی ہے اور پیپلزپارٹی کے لیے مزید کامیابیاں آنے والی ہیں ، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین عوام کو ایک مضبوط جمہوریت اور پرامن و خوشحال ملک کی منزل طرف ساتھ لے چلنے والی متحرک اور پرجوش ٹیم میدان میں لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران اور عدم استحکام سے نکالنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گذشتہ ماہ پیش کیے گئے چار مطالبات پر عمل کرایا جائے،جس میں قومی سلامتی پر پارلیامانی کمیٹی کی تشکیل نو، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے پاناما بل کی پارلیامینٹ سے منظوری، صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں چائنا پاکستان اکانامک کوریڈور کے حوالے سے منظور کی گئی قرادادوں پر عملدرآمداور وزیر خارجہ کی مقرری شامل ہیں، جمیل سومرو نے مزید کہا کہ ان مطالبات پر عمل نہ کرنے اورجمہوری احتساب کے لیے دروازے نہ کھولنے سے نواز شریف کی مشکلاتیں دگنی ہونگی اور وہ بے قابو ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیاب عوامی احتجاجوں کی ایک تاریخ ہے اور اب بھی پارٹی قبل از وقت انتخابات کے آپشن کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات تسلیم کروانے کے لیے بھرپور انداز میں ملک گیر مظاہرے، لانگ مارچ اور بھرپور تحریک چلانے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…