پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ،میں ذاتی طورپر جانتاہوں،اہم وفاقی وزیر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے، وہ اپنی ملازمت پوری ہونے پر گھر چلے جائیں گے۔ دوران ملازمت جنرل راحیل شریف میرے ساتھ رہے ہیں، میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ میں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سینئر ترین جرنیل کو چیف مقرر کر دیں

کیونکہ وہ کسی کا نہیں اپنے ادارے کا چیف ہوتا ہے۔ انہوں نے بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری میں خصوصی دلچسپی لی اور اس کی تعریف کی۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ بھی دینے کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگر صحافی بھی تھے۔ انہوں نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناقص سیکورٹی کے باعث پیش آیا۔ سانحہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ اس واقعہ کے ذمہ دار نہیں۔ پولیس افسران کی ناقص کارکردگی اور سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان باقی ملک کے مقابلے میں بہت پسماندہ ہے جس کے لئے بہت سے وسائل کی ضرورت ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک اور گوادر پورٹ جیسے منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…