واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے کہا ہے پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، احتجاج کاحق ذمیداری سے استعمال کرنا چاہیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کی صورتحال سے آگاہ ہیں، اظہاررائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کی
حمایت کرتے ہیں، پرامن احتجاج کا حق ذمیداری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، قانون کی حکمرانی کیلیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اسے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان نے کہاہے کہ نوازشریف ایک مجرم ہے اس کووزیراعظم تسلیم نہیں کرتا۔عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف ایک مجرم ہے اس کووزیراعظم تسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کونئے آرمی چیف کاتقررنہیں کرناچاہیے کیونکہ ان کے خلاف کیس اب سپریم کورٹ میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مجرم ہے اس کونئے آرمی چیف کاتقررنہیں کرناچاہیے ۔عمران خان نے کہاکہ پہلے بھی نوازشریف نے پرویزمشرف کوآرمی چیف مقررکرکے اچھے افسرو ںکونظراندازکیاتھا اورغلط فیصلہ کیاتھا