منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا سب سے بڑا امتحان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے (آج) دو نومبر بدھ کو اسلام آباد بند کر نے کے بجائے پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے ٗپریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگ لائینگے بھرپور جشن منایا جائیگا ٗ شیلنگ کا مقابلہ کر نے والے پرویز خٹک ٗ قافلے کے ارکان اور امین علی گنڈا پور پاکستان کے ہیرو اور مجاہد ہیں ٗ اسلام آباد اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق تمام راستوں سے کنٹینرز ہٹا جائیں ٗشیلنگ کے ذریعے اگر ہمارا کوئی کارکن شہید ہوا تو شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرائینگے ٗ غیر قانونی کام کر نے والے تمام کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈائینگے وہ وقت قریب ہے ۔ منگل کوسپریم کورٹ میں پانا ما معاملے کی سماعت کے بعد بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے خلاف بیس سال جدوجہد کررہے ہیں اس جدو جہد میں جو لوگ میرے ساتھ چلے ہیں

ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ٗ سات ماہ بعد پانا لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ٗہم نے کوشش کی کہ پارلیمنٹ میں انصاف ملے ٗ پاکستان کے اداروں نیب ٗ ایف بی آر ٗ ایف آئی اے سے امید لگائی مگر انصاف نہیں ملا آخر میں ہم نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا عوام میرے ساتھ نکلے جن پر عوام کا شکر گزار ہوں ۔ عمران خان نے کہاکہ ہم نے اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو لاکر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جب دس لاکھ آئیں گے تو اسلام آباد بند ہو جائیگا انہوں نے کہاکہ ہمارے دو مطالبے تھے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں ۔عمران خان نے کہاکہ دنیا میں دو وزرائے اعظم کے پانا ما لیکس میں نام آئے ایک نے استعفیٰ دیا اورایک نے تلاشی دی نے بھی یہی مطالبہ کیا تھا ۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستانی تاریخ میں کبھی طاقتور نے تلاشی نہیں دی غریب لوگوں کو تلاشی دینا پڑتی ہے پولیس والے بھی پرانے موٹر سائیکل والے کو روک کر پیسے لیتے ہیں کبھی کسی انصاف کے اندارے نے طاقتور سے تلاشی کا نہیں کہا ٗ یہ کرپشن کے خلاف نہیں جمہوریت کیلئے بھی جدوجہد تھی ۔عمران خان نے کہاکہ جمہوریت میں ایک سربراہ کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے آمریت میں جوابدہ نہیں ہونا پڑتا ۔عمران خان نے پھر الزام عائد کیاکہ نواز شریف نے الیکشن میں دھاندلی کی ٗصفاف شفاف جمہوریت میں دھاندلی نہیں ہوتی ہم جمہوریت کیلئے نکلے ہیں اور اب ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے جو جمہوریت میں ہوتا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگئی ہے

نوازشریف سات ماہ سے کہہ رہے تھے کہ میں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے مگر وہ بھاگنے کی کوپوری کوشش کررہے تھے عمران خان نے کہاکہ کہا جارہا ہے کہ عمران خان ٗ علیم خان ٗ خورشید شاہ ٗ جہانگیر ترین کرپٹ ہے پہلے اپنی تلاشی دیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف سات ماہ سے تلاشی دینے کے بجائے کبھی کہیں فیتے کاٹتنے چلے جاتے ہیں کبھی کہہ رہے ہیں کہ سی پیک کو نقصان پہنچ رہا ہے ٗنواز شریف خود کرپشن کر کے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچ رہے ہو ٗ میں آپ کی کرپشن کے خلاف ہوں اور اس کو نقصان پہنچاؤنگا ۔ عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سے پرسوں جواب طلب کرلیا ہے جس پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاکہ کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو پہاڑیاں چڑھ کر پہنچے ہیں ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٗ سب سے زیادہ خراج تحسین پرویز خٹک اور ان کی ٹیم کو پیش کرتا ہوںٗ پرویز خٹک نے یہ سب کچھ تحریک انصاف کیلئے نہیں کیا ٗآپ نے ملک کے کیا ہے ٗ یہ پاکستان اور بچوں کے مستقبل کیلئے کیا ہے گزشتہ روز جس طرح پرویز خٹک کے قافلے پر شیلنگ کی گئی ہے اس سے تحریک انصاف کے کارکن زخمی ہوئے انہوں نے کہاکہ شو باز اور ڈرامہ شریف نے پرویز خٹک کو ٹیلیفون کیا دونوں شریفوں کو چالیس سال سے جانتا ہوں یہ ظالم ہیں ٗ اپنا معصوم چہرہ بنا لیتے ہیں مظلوم بن جاتے ہیں ٗ پرویز خٹک کو شہباز شریف نے ٹیلیفون کیا جس پر پرویز خٹک نے کہاکہ شہباز شریف میں دعا کرتا ہوں وہ دن آئے آپ کو بھی اس جیسی شیلنگ کا سامنا کر نا پڑے ایسا تو کوئی اپنے دشمن پر بھی نہیں کرتا ۔عمران خان نے کہاکہ صوابی میں تحریک انصاف کے ٹائیگر بیٹھے ہوئے ہیں

پاکستان کی طرف سے آپ کو پاکستان کا ہیرو اور مجاہد کہتا ہوں ہم سب آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور میں کہتا ہوں آپ واپس گھروں میں چلے جائیں کیونکہ آپ نے دو نومبر کو واپس اسلام آباد آنا ہے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے اب ہم (آج) بدھ دونومبر کو یوم تشکر منائینگے ٗپریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرینگے یہ سارے پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے پسے ہوئے طبقے کی جیت ہوئی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ غریب لوگوں کے پیسے نواز شریف اور کرپٹ لوگ باہر لے گئے ہیں طاقتور کی تلاشی لی جارہی ہے یہ پہلی بار پاکستان میں ہوا ہے ٗکارکن دونومبر کو دو بجے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے آپ کو پیغام دونگا آگے کیا کر نا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تمام کنٹینرز ہٹا دیں جن لوگوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے شہباز شریف ان کو رہا کریں ایک بزدل آدمی لوگوں کے گھر وں میں جا کر پکڑتا ہے اور پھر جیلوں میں ڈالتا ہے لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے احتجاج ہمارا حق تھا ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں بڑا مجمع کرینگے دونومبرکوہمارا جشن تاریخی ہوگا پر امن ہوگا آئین کے مطابق ہوگا اسلام آباد کی انتظامیہ نیچے لگایا ناکہ ہٹا ئے اگر نہ ہٹایا گیا تو ہم خود ہٹا دینگے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے آئے ہیں کہ راستے کھول دیئے جائیں ۔عمران خان نے کارکنوں نے کہاکہ دو نومبر کو پوری تیاری سے آنا ہے ٗ فیملز نے آنا ہے میری بہنیں آئی ہیں ان کے بچے ہیں ہم بھرپور طریقے سے جشن منائینگے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں پتہ چلا کہ گزشتہ روز شیلنگ سے کوئی کارکن شہید ہوا تو شہباز شریف پر ایف آئی آر کاٹیں گے انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب آپ جیل میں ہونگے انہوں نے کہاکہ امین گنڈا پور کی جان کو خطرہ ہے ہمارے ایک ایم پی آئی اے کو طالبان نے مارا تھا امین گنڈا پور کے گارڈ کو جیل میں ڈال دیا ان کا اسلحہ لے لیا ہے امین گنڈا پور بھی تحریک انصاف کا ہیرو اور مجاہد ہے ایک وقت آئیگا جنہوں نے یہ سارے غیر قانونی کام کئے ہیں ان کا احتساب ہوگا اور وہ وقت قریب ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…