ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

”میچ فکسنگ“کہاں ہوئی؟خورشید شاہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان یوٹرن ماسٹر ہیں، اگر انہوں نے یہ ڈرامہ رچانا تھا تو اتنی دیر کیوں کی اور اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر رسوا ہونے کیلئے چھوڑ دیا، مسئلہ تو یہ ہے کہ سارا معاملہ جی ٹی روڈ پر فکس میچ کا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کو یہ کرنا تھا تو پہلے کردیتے، عمران خان کو اسی دن اعلان کرنا چاہیئے تھا جس دن عدالت نے تاریخ دی تھی،

عمران خان کے فیصلے کو مکمل یوٹرن سمجھتا ہوں، عمران خان کو یہ کرنا تھا تو پہلے کردیتے۔اس موقع پرخورشید شاہ نے عمران خان کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے معصوم کارکنوں کو بلایا اور خود گھر بیٹھ گئے، کارکن جگہ جگہ سے پہنچے مگر لیڈر گھر میں بیٹھا رہا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی خوش نظر نہیں آئے، عمران خان کے فیصلے کو مکمل یوٹرن سمجھتا ہوں، سارا معاملہ جی ٹی روڈ پر فکس میچ کا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…