پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار مر جائے گا استعفیٰ نہیں دیگا، سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیزدعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم بنانے کی بجائے اپنی سیاسی شہادت کو ترجیح دیگا، وزیراعظم کو چاہیے کہ قانون کی حکمرانی سے جنگ نہ کرے،وزیراعظم نے اگرقانون سے جنگ جاری رکھی تو بچ نہیں سکیں گے ، حکومت نے ابھی تک جمہوریت کا پہلا سبق نہیں سیکھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ سرآنکھوں پر مگر چوہدری نثار مر جائے گا استعفیٰ نہیں دیگا، حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی ممکن نہیں ،نوازشریف نے بے گناہ ،سیاسی ورکر اور شریف آدمی پرویز رشید کو ذبح کردیا، حکومت کو سیاسی ورکر نہیں بلکہ درباری چاہیں،بڑی ہو یا چھوٹی ہو قربانی قربانی ہوتی ہے،حکومت کے سینئر وزیر نے خبر کی تصدیق کی تھی، حکومت فیڈریشن سے کھیل رہی ہے،خیبرپختونخوا کا راستہ بند کرنے کا مستقبل میں دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز انکشافات پر تحقیقات نہیں ہورہیں، یہ کیس صادق اور امین کا ہے، سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف،اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر)صفدر کی آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت نااہلی کا کیس کی سماعت شروع ہوئی ہے،سپریم کورٹ میں اگر پانامہ کا کیس ہوتا تو پانامہ میں آنے والے تمام لوگوں کو نوٹسز جاری کیے جاتے مگر سپریم کورٹ نے صرف پانچ لوگوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ٹی اوآرز کا اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او آرز سے کوئی تعلق نہیں، لیکن ہمارا بل پاناما سمیت تمام کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات کرے گی، اگر حکومت کو تھوڑا سا بھی سیاسی ویڑن ہوگا تو سینیٹ میں چار نومبر کو ہم بل پیش کررہے ہیں وہ اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج کے نفاذ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت فیڈریشن سے کھیل رہی ہے،خیبرپختونخوا پاکستان کا اہم صوبہ ہے،خیبرپختونخوا سے افغانستان اور چین کا راستہ ہے اور مستقبل میں خیبرپختونخوا میں اقتصادی زونز کے منصوبے زیر عمل ہیں،اس لئے حکومت کا خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے بہت مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 40سال قبل پی پی کی حکومت کو ولی خان نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو خیبر گیٹ اٹھا کر اٹک تک لے آئیں گے،اس صورتحال میں پیپلز پارٹی نے کوئی ایسے اقدامات نہیں کئے تھے کہ کے پی کے کی عوام کے ذہنوں میں خدشات پیدا ہوں مگر موجودہ حکومت نے تو پریکٹیکلی خیبرپختونخوا کا راستہ روکا ہے جس کا مستقبل میں دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے جو جنگ شروع ہوگی وہ موجودہ صورتحال سے زیادہ خطرناک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بنی گالہ میں پرامن مظاہرین پر دھاوا بول کر حکومت اپنی کمزوری ظاہر کر رہی ہے،پولیس کو چاہیے کہ پرامن مظاہرین پر شیلنگ نہ کریں مگر جب مظاہرین کوئی دھاوا بولیں تو پھر ان کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک جمہوریت کا پہلا سبق نہیں سیکھا،حکومت نے پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا،حکومت نے خبر لیک ہونے پر تاریخ کا بڑا جھوٹ بولا ہے، حکومت کے سینئر وزیر نے خبر کی تصدیق کی تھی،حکومت کے ایک وزیر نے شیرخان کی طرح بڑی کانفرنس کی اور 48گھنٹوں میں خبرلیک کرنے والے کا نام سامنے لانے کا دعویٰ کیا،حکومت کی جانب سے صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا،جس کے بعد ایک کال آئی جس میں کہا گیا کہ اگر آپ صحافی کا نام ای سی ایل سے نام نہیں نکالیں گے،تو ہم خبر دینے والے کا نام بتادیں گے،جس کے فوراً بعد صحافی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا،نوازشریف نے بے گناہ ،سیاسی ورکر اور شریف آدمی کو ذبح کردیا کیونکہ حکومت کو سیاسی ورکر نہیں بلکہ درباری چاہیں،بڑی ہو یا چھوٹی ہو قربانی قربانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کامیاب حکومت صرف سندھ میں ہے،جہاں لوگ پرامن طریقے سے رہ رہے ہیںِ،پنجاب اور کے پی کے جو ہمیں گالیاں دیتے تھے،آج گتھم گتھا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں وزیراعظم کو چاہیے کہ قانون کی حکمرانی سے جنگ نہ کرے،وزیراعظم نے اگرقانون سے جنگ نہ کی تو بچ سکتے ہیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایسا آدمی جس کو سیاست کرنا نہیں آتی اور نہ ہی اس میں احساس ہے ایسے متنازع شخص کے متعلق سوال کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیرداخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ سرآنکھوں پر مگر چوہدری نثار مر جائے گا مگر استعفیٰ نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی ممکن نہیں اگر چوہدری نثار کو وزیراعظم بنا دیا گیا تو نوازشریف کی پارٹی نیچے آجائے گی اور مختلف دھڑوں میں بٹ جائے گی،نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم بنانے کے بجائے اپنی سیاسی شہادت کو ترجیح دے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…