منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عمران خان نے دھرنا موخر نہیں کیا بلکہ حکمت عملی تبدیل کی ہے‘‘

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوڑو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کل کا دھرنا موخر نہیں کیا بلکہ انہوں نے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے بڑی کامیابی سے کارکنوں کو اسلام آباد میں لانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی ہے اور وہ کل بھی کچھ کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو شرائط رکھی تھیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا نواز شریف تلاشی دیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کل سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی۔ نواز شریف کی تلاشی

سے سب کچھ سامنے آ جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں دعا کرتا ہوں کہ تم اس طرح کی شیلنگ کا سامنا کرو جس طرح میرے کارکنوں نے صوابی سے نکلتے ہوئے شدید شیلنگ کا سامنا کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں طاقتور لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، ہماری فتح ہے کہ ہم نے احتساب کیلئے سپریم کورٹ کو قائل کر لیا۔ میں دشوار گزار راستوں سے پہنچنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے ، اسلئے ہم کل دو نومبر کو دھرنا دینے کی بجائے کل یوم تشکر منائیں گے اور پریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ کل پریڈ گراؤنڈ پہنچیں ، ہم وہاں اکٹھے ہوں گے۔تمام کارکن پوری تیاری سے اسلام آباد پہنچیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…